ہفتہ‬‮ ، 03 مئی‬‮‬‮ 2025 

سمندری طوفان ماہا کی شدت میں کمی بحیرہ عرب میں ایک اور طوفان کی نویدسنادی گئی

datetime 7  ‬‮نومبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)سمندری طوفان ماہا کی شدت میںکمی آگئی ہے تاہم بحیرہ عرب میں ایک اور طوفان کی نوید سنادی گئی ہے جو شدت اختیار کرتا جا رہا ہے۔ماہرینِ موسمیات کے مطابق سمندری طوفان ماہا بھارتی ریاست گجرات کے جنوب میں موجود ہے اورکمزور ہوکر ہوا کے

کم دبائومیں تبدیل ہوگیا ہے جبکہ خلیج بنگال میں ایک اور طوفان کی نوید سنادی گئی ہے۔محکمہ موسمیات نے بتایا کہ خلیج بنگال میں بننے والا ہوا کا کم دبائوطوفان میں تبدیل ہورہا ہے۔ نئے طوفان کو بلبل کا نام دیا گیا ہے،بلبل کا نام محکمہ موسمیات پاکستان کا تجویز کردہ ہے اور اس کا رخ مشرقی بھارت اور بنگلہ دیش کی جانب ہوگا۔ماہرین کے جانب سے سمندری طوفان بلبل سے بھارت کی ریاست مغربی بنگال کے متاثر ہونے کے امکانات ظاہر کیے گئے ہیں۔جس کے بعد بلبل جنوب مغربی بنگلا دیش کی طرف بڑھے گا۔کراچی سے متعلق محکمہ موسمیات نے بتایاکہ کراچی میں سردی کی لہر آگئی ہے اورموسم ہلکا ٹھنڈا رہے گا۔ دن میں درجہ حرارت 31 سے33 ڈگری جبکہ رات کا درجہ حرارت 21 سے23 ڈگری تک رہے گا۔ماہرین کے مطابق اس وقت دنیا بھر میں 4 سمندری طوفان موجود ہیں، سمندری طوفان ماہا، بلبل اور انویسٹ نائینٹی ایشیائی سمندر میں موجود ہیں جن میں سے ماہا اپنے خاتمے کے قریب ہے جبکہ ہیلوگ ٹوئینٹی فور اس وقت بحر الکاہل میں موجود ہے۔جنوبی چین میں انویسٹ نائینٹی ڈبلیو کے سمندری طوفان میں تبدیل ہونے کے امکانات ہیں، جبکہ سپر ٹائیفون ہیلوگ ٹوئینٹی فور ڈبلیو ساحل سے ٹکرائے بغیر ختم ہو جائے گا۔ماہرین کے مطابق ہیلوگ طوفان نے سمندری طوفان کیار کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے۔یاد رہے کہ طاقتور ترین سمندری طوفان کیار گزشتہ دنوں پاکستان کے ساحلوں سے ٹکرائے بنا ہی عمان کی جانب رخ کرگیا تھا تاہم اس کے باوجود سندھ اور بلوچستان کے ساحلوں پر اس کے اثرات دیکھے گئے تھے۔طوفان نے 700 کلومیٹر کے فاصلے سے سمندر میں طغیانی پیدا ہوئی تھی جس سے ساحلی بستیاں زیر آب آگئی تھیں۔سمندری طوفان کیار کی وجہ سے سمندری پانی ڈی ایچ اے گالف کلب میں بھی داخل ہوا تھا۔‎

موضوعات:



کالم



22 اپریل 2025ء


پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…