اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کرتار پور کوریڈور اور مولانا فضل الرحمن کے دھرنے پر تبصرہ کرتے ہوئے کہاہے کہ کرتار پور کوریڈور خطے کی تاریخ بدلنے جا رہا ہے، وزیر اعظم عمران خان اور آرمی چیف قمر جاوید باجوہ کو خارجہ امور پر کامیابی حاصل ہوئی یہ تاریخ
معرکہ ہے۔ ویڈیو بیان میں شیخ رشید نے کہاکہ کرتار پور کوریڈور خطے کی تاریخ بدلنے جا رہا ہے،عمران خان اور قمر جاوید باجوہ کو خارجہ امور پر کامیابی حاصل ہوئی یہ تاریخ معرکہ ہے۔انہوں نے کہاکہ کم عقل لوگ یہ اندازہ نہیں کر سکتے کہ کرتار پور کوریڈور سے کشمیر کو کتنا فائدہ پہنچے گا۔