ہفتہ‬‮ ، 03 مئی‬‮‬‮ 2025 

 پرویز الٰہی کا عمران خان سے رابطہ، مولانا فضل الرحمن سے ملاقاتوں کے حوالے سے تجاویز دے دیں

datetime 6  ‬‮نومبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی) سپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہی نے وزیراعظم عمران خان سے رابطہ کر کے مولانا فضل الرحمن سے ملاقاتوں کے حوالے سے آگاہ کیا۔چوہدری پرویز الہی نے ڈیڈ لاک کے خاتمے کے لیے تجاویز پیش کیں۔ ذرائع کے مطابق پرویز الٰہی نے تجویز دی کہ ماحول ساز گار ہونے تک قومی اسمبلی اجلاس نہ بلایا جائے۔ چوہدری پرویز الٰہی نے کہاکہ اسیر ممبران کے پروڈکشن آرڈر جاری کیے جانے چاہیے، اپوزیشن کا اعتماد بحال کیا جائے، پھر مطالبات پر بات کی جائے۔انہوں نے کہاکہ وزرا کو اپوزیشن

کے خلاف سخت بیان بازی سے اجتناب کرنا چاہیے، مولانا کوئی عہدہ نہیں چاہتے، مطالبات پر سنجیدہ بات چیت کی جائے۔ انہوں نے کہاکہ ڈیڈ لاک کے خاتمے کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھوں گا، مولانا حکومتی کمیٹی سے زیادہ چوہدری برادران کو اہمیت دینے لگے۔ چوہدری برداران نے تمام پیش رفت پر وزیراعظم کو آگاہ کر دیا۔ وزیراعظم عمران خان نے چوہدری برادران کے مفاہمتی کردار کی تعریف کی۔ وزیر اعظم نے کہاکہ آپ کی صلح جو اور شرافت کی سیاست کا شروع سے قائل ہوں۔

موضوعات:



کالم



22 اپریل 2025ء


پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…