منگل‬‮ ، 07 جنوری‬‮ 2025 

نیب نے سابق وزیر سمیت پانچ اہم شخصیات کیخلاف انکوائریوں کی منظوری دیدی،حنا ربانی کھر،غلام ربانی کھر کیلئے بڑی خوشخبری

datetime 6  ‬‮نومبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی) قومی احتساب بیورو (نیب) نے سابق وزیر امانت اللہ سمیت پانچ انکوائریوں کی منظوری دیتے ہوئے رکن اسمبلی حنا ربانی کھر،غلام ربانی کھر اور دیگرکے خلاف اب تک عدم شواہد کی بنیاد پرقانون کے مطابق انکوائریز  بند کرنے کا اعلان کیا ہے  جبکہ چیئر مین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال نے کہاہے کہ غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹیزکی بڑھتی ہوئی تعداد کو روکنے کیلئے عوام کو ان کی نشاندہی کے ساتھ ریگولیٹرز کو اپنا قانونی کردار بروقت ادا کرنا چا ہیے،

ملک سے بدعنوانی کے خاتمہ اور بدعنوان عناصر سے لوٹی گئی رقوم برآمد کرنے کے ساتھ میگا کرپشن کے مقدمات کو منطقی انجام تک پہنچانا نیب کی اولین ترجیح ہے، نیب نے گزشتہ 23  ماہ میں  71 ارب روپے  بلواسطہ اور بلا واسطہ طور پر بدعنوان عناصر سے برآمد کرکے قومی خزانے میں جمع کروائے جو کہ ایک ریکارڈکامیابی ہے۔قومی احتساب بیورو کے ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس قومی احتساب بیورو کے چیئرمین جسٹس (ر)جاوید اقبال کی زیرصدارت نیب ہیڈکوارٹر ز اسلام آبادمیں منعقد ہوا۔اجلاس میں ڈپٹی چیئرمین نیب، پراسیکیوٹر جنرل اکاؤ نٹبلٹی نیب،ڈی جی آپریشن نیب، ڈی جی نیب راولپنڈی اور دیگر سینئر افسران نے شرکت کی۔ نیب کی یہ دیرینہ پالیسی ہے کہ قومی احتساب بیورو کے ایگزیکٹو بورڈ کے اجلاس کے بارے میں تفصیلات عوام کو فراہم کی جائیں جو طریقہ گزشتہ کئی سالوں سے رائج ہے جس کا مقصد کسی کی دل آزاری مقصود نہیں۔ تمام انکوائریاں اورانویسٹی گیشنز مبینہ الزامات کی بنیاد پر شروع کی گئی ہیں جوکہ حتمی نہیں۔ نیب قانو ن کے مطابق تمام متعلقہ افراد سے بھی ان کا موقف معلوم کر نے کے بعد مزید کاروائی کرنے یا نہ کرنے کا فیصلہ کرتا ہے۔قومی احتساب بیورو کے ایگزیکٹو بورڈ کے اجلاس میں) 5)انکوائریوں کی منظوری دی گئی۔جن میں احمد نواز چیئرمین،حمید اکبر خان سابق ضلعی ناظم بھکر، امانت اللہ خان سابق رکن صوبائی اسمبلی /سابق وزیر محکمہ آبپاشی اور دیگر، اختر حسین،مقصود احمد،احسن سرور بٹ اور دیگر، میسرز ملت ٹریکٹر،سکندر مصطفی خان اور دیگر،

پاکستان پیٹرولیم لمیٹڈ(PPL)کے افسران واہلکاران، وزات پیٹرولیم اینڈ نیچرل ریسورس کے افسران واہلکاران، میسرز یونائٹیڈانرجی گروپ لمیٹڈ،حبیب اللہ خان (قاسم انٹرنیشنل کنٹینر ٹرمینل پرائیویٹ لمیٹڈ) اور دیگر، این ٹی ڈی سی کے افسران و اہلکاران اوردیگرکے خلاف انکوائریز شامل ہیں۔قومی احتساب بیورو کے ایگزیکٹو بورڈ کے اجلاس میں سی ڈی اے کے افسران واہلکاران اور دیگر کے خلاف انوسٹی گیشن کی منظوری دی گئی۔ قومی احتساب بیورو کے ایگزیکٹو بورڈ نے سلطان گل اور دیگر کے خلاف انکوائری قانون کے مطابق

مزید کارروئی کیلئے ایف آئی اے جبکہ پاکستان ایگریکلچرل ریسرچ کونسل اسلام آباد کے افسران واہلکاران و دیگرکے خلاف انکوائری قانون کے مطابق کارروئی کیلئے اسٹیبلیشمنٹ ڈویژن کو بھیجنے کا فیصلہ کیا۔ قومی احتساب بیورو کے ایگزیکٹو بورڈ کے اجلاس میں ایاز خان نیازی سابق چیئرمین نیشنل انشورنس کارپوریشن لمیٹڈ اور دیگرکے خلاف انویسٹی گیشن بند کرنے جبکہ میاں امتیازسابق رکن قومی اسمبلی،چوہدری محمد منیراوردیگر، غلام ربانی کھرسابق رکن قومی اسمبلی اور دیگر، حناء ربانی کھر سابق وزیراور دیگرکے خلاف اب تک

عدم شواہد کی بنیاد پرقانون کے مطابق انکوائریز  بند کرنے کی منظوری دی۔چیئرمین نیب جسٹس جاوید اقبال نے کہا کہ ملک سے بدعنوانی کے خاتمہ اور بدعنوان عناصر سے لوٹی گئی رقوم برآمد کرنے کے ساتھ ساتھ میگا کرپشن کے مقدمات کو منطقی انجام تک پہنچانا نیب کی نہ صرف اولین ترجیح ہے بلکہ اس کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نیب نے گزشتہ 23  ماہ میں  71 ارب روپے  بلواسطہ اور بلا واسطہ طور پر بدعنوان عناصر سے برآمد کرکے قومی خزانے میں جمع کروائے جو کہ ایک ریکارڈکامیابی ہے۔ انہوں نے کہا کہ

ورلڈ اکنامک فورم نے اپنی حالیہ رپورٹ میں نیب کی آگاہی اور تدارک کی شاندا ر حکمت عملی کو سراہا ہے جو پاکستان کے ساتھ ساتھ نیب کیلئے ایک اعزازکی بات ہے۔نیب کا ایمان -کرپشن فری پاکستان ہے۔ انہوں نے کہا کہ نیب نے 179 میگا کرپشن میں 105 میگاکرپشن کے مقدمات میں معزز احتساب عدالتوں میں بدعنوانی کے ریفرنس دائر کئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نیب کی سزا دلوانے کی مجموعی شرح 70 فیصدہے۔نیب نے 41 میگا کرپشن مقدمات کو منطقی انجام، 15 میگا کرپشن مقدمات میں انکوائری اور18 میگاکرپشن مقدمات میں انوسٹی گیشنزجاری ہیں۔نیب نے گزشتہ 23 ماہ میں 610 مقدمات میں بدعنوانی کے ریفرنس معزز احتساب عدالت میں دائرکئے ہیں۔

چئیرمین نیب نے کہا کہ بزنس کمیونٹی ملک کی ترقی و خوشحالی میں ریڑھ کی حیثیت رکھتی ہے۔نیب بزنس کمیونٹی کا احترام کرتاہے۔ بزنس کمیونٹی کے قانون کے مطابق مسائل کے حل کیلئے نیب کی کاوشوں کو فیڈریشن آف چیمبر اینڈ کامرس انڈسٹری پاکستان کے صدر دارو خان اچکزئی نے سراہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نیب مضاربہ/مشارکہ کے 44 ملزمان کو گرفتار کرکے ان سے عوام کی لوٹی گئی اربوں روپے کی رقوم برآمد کرنے کیلئے کوشاں ہے۔ انہوں نے کہا کہ غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹیزکی بڑھتی ہوئی تعداد کو روکنے کیلئے عوام کو ان کی نشاندہی کے ساتھ ساتھ ریگولیٹرز کو اپنا قانونی کردار بروقت ادا کرنا چائیے۔ انہوں نے کہاکہ اخبارات اور الیکٹر انک میڈیا کو بھی ہاوسنگ سوسائٹیزکی اشتہاری مہم کی تشہیر کرنے سے پہلے چند ضروری چیزیں جن میں ہاوسنگ سوسائٹی کی منظوری، NOC  اور لے آوٹ پلان کی منظوری شامل ہیں کا جائزہ لینا چائیے

کیونکہ بعض ہاؤسنگ سوسائٹیز مبینہ طور پر صرف کاغذوں میں موجود ہوتی ہیں اور انہوں نے متعلقہ ریگولیٹرز سے منظوری نہیں لی ہوتی۔اس کے باوجود وہ مبینہ دھوکہ دہی اور پرکشش تشہیری مہم کے ذریعے عوام کی عمربھر کی کمائی لوٹنے کا سبب بنتی ہیں۔ انہوں نے تما م ریگولیٹرز جن میں ایل ڈی اے، سی ڈی اے، آر ڈی اے، بی ڈی اے، پی ڈی اے، ایم ڈی اے، آئی سی ٹی اور گوادر ڈویلپمنٹ اتھارٹی اور دیگرز کو ہدایت کی کہ ان کے دائرہ اختیار میں آنے والی منظور شدہ ہاؤسنگ سوسائٹیز کی لسٹیں نہ صرف ریگولیٹرز اپنے اداروں کی ویب سائٹ پر آویزاں کریں بلکہ غیر قانونی سوسائٹیز کے بارے میں عوام کو بروقت ا نتباہ کیا جائے تاکہ وہ مبینہ طور پردھوکہ دہی اور پرکشش تشہیری مہم کے ذریعے عوام کی عمربھر کی کمائی لوٹنے والی ہاؤسنگ سوسائٹیز کے جھانسے میں نہ آئیں۔انہوں نے نیب کے تمام ڈائریکٹرجنرلز کو ہدایت کی کہ وہ تمام شکایات کی جانچ پڑتال،انکوائریاں اور انویسٹی گیشنز قانون کے مطابق منظقی انجام تک پہنچائیں اور ہر شخص کی عزت نفس کا خیال رکھا جائے کیونکہ نیب ایک انسان دوست ادارہ ہے جو قانون کے مطابق ملک سے بدعنوانی کے خاتمے کیلئے اپنی بھرپور کاوشیں کر رہاہے۔

موضوعات:



کالم



صفحہ نمبر 328


باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…