منگل‬‮ ، 24 دسمبر‬‮ 2024 

دھرنوں والے سے جاری مذاکرات کے نتائج کب تک سامنے آئینگے؟حکومت نے اہم اعلان کردیا

datetime 6  ‬‮نومبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر برائے تعلیم شفقت محمود نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمان سے مذاکرات تاحال نتیجہ خیز ثابت نہیں ہو سکے تاہم 48 گھنٹوں میں نتائج سامنے آ جائیں گے۔ ایک انٹرویومیں انہوں نے کہاکہ مولانا فضل الرحمان کے رات کے خطاب نے مایوس کیا، حکومت میرٹ پر آئی ہے اس لیے وزیراعظم کے استعفیٰ کا مطالبہ غیرمناسب ہے۔

پی ٹی آئی کے رہنما شفقت محمود نے کہا کہ انتخابات میں خرابی ہے تو تحقیق ہونی چاہیے اس طرح کھڑے ہوکر استعفیٰ نہیں مانگا جا سکتا۔انہوں نے کہاکہ انتخابات کرانا اتنا آسان کام نہیں جتنا سمجھا جارہا ہے، پرویز الٰہی کا مذاکراتی کمیٹی کا حصہ اور چودھری شجاعت حسین کا ثالث بننا خوش آئند ہے۔شفقت محمود نے کہا کہ سینیٹر تھا تو شیری رحمان اور رضا ربانی سے اچھے تعلقات تھے، اصولوں پر سمجھوتہ نہ کرنے کا قائل ہوں۔اپنی وزارت کی کارکردگی کے حوالے سے انہوں نے بتایا کہ یکساں نظام تعلیم پی ٹی آئی کی ترجیحات کا حصہ ہے، تعلیم کے شعبے میں اصلاحات لانے کی کوشش کررہے ہیں تاہم اس میں کافی چیلنجز کا سامنا ہے۔وفاقی وزیر تعلیم نے کہا کہ یکساں نظام تعلیم کے لیے تمام صوبوں کو ساتھ لے کر چل رہے ہیں اور اس میں ایک حد تک کامیاب بھی ہوئے ہیں۔اپنی کامیابی کے حوالے سے انہوں نے بتایا کہ مدرسوں کے نصاب پر انتظامیہ نے ہمارے ساتھ معاہدہ کیا ہے، مدرسہ میں زیر تعلیم بچے اب بورڈ امتحان دیں گے۔شفقت محمود نے امید ظاہر کی کہ 2021 تک ملک بھر کے تمام مدرسوں، سرکاری اسکولوں اور نجی تعلیمی اداروں میں یکساں نظام تعلیم رائج ہو جائے گا۔گفتگو کے دوران وفاقی وزیر تعلیم نے کہا کہ مدرسوں نے ریاست کے غریب ترین طلبہ کو تعلیم فراہم کی ہے جو کہ انتہائی قابل ستائش اقدام ہے۔اس سوال پر کہ کیا وزیراعظم ہاؤس کو یونیورسٹی بنانے ے لیے بھی وہ کچھ کام کر رہے ہیں، انہوں نے بتایا کہ یہ ٹاسک وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری کو سونپ دیا گیا ۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…