پیر‬‮ ، 20 اپریل‬‮ 2026 

فضل الرحمن کی گرفتاری اور بغاوت کی کاروائی،عدالت نے بڑا حکم جاری کردیا

datetime 5  ‬‮نومبر‬‮  2019 |

لاہور(این این آئی)لاہورہائیکورٹ نے جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کی گرفتاری اور بغاوت کی کاروائی کے لیے دائر متفرق درخواست پر وفاقی حکومت کونوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا ۔ لاہور ہائیکورٹ کے سنگل بنچ نے ایڈوکیٹ ندیم سرور کی درخواست پر سماعت کی۔ درخواست گزار نے موقف اپنایا کہ مولانا فضل الرحمان اپنی تقاریر سے لوگوں کو اکسا رہے ہیں جس سے ملک میں انتشار پھیلنے کا خدشہ ہے۔مولانا فضل الرحمان نے بیان دیا ہے کہ آزادی مارچ کے شرکا ء

وزیر اعظم ہاؤس جا کر وزیر اعظم عمران خان کو گرفتار کر سکتے ہیں۔لوگوں کو ریاست کے خلاف اکسانا بغاوت کے زمرے میں آتا ہے۔استدعا ہے کہ مولانا فضل الرحمان کو گرفتار کر کے انکے خلاف بغاوت کی کارروائی کا حکم دیا جائے۔فاضل عدالت نے ریمارکس دئیے کہ کسی قسم کی ملک منافی سرگرمیوں کو روکنا حکومت کی زمہ داری ہے، مذکورہ معاملے میں حکومت پاکستان اپنا موقف عدالت میں جمع کرائے جس کے بعد کارروائی کو آگے بڑھایا جائے گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



گریٹ گیم(تیسرا حصہ)


ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…