منگل‬‮ ، 24 دسمبر‬‮ 2024 

نواز شریف کی صحت پر بورڈ بن چکا،وہ اب اپنے علاج کیلئے کیا کچھ کرسکتے ہیں؟ حکومت نے بڑا اعلان کردیا

datetime 5  ‬‮نومبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)وفاقی کابینہ نے ای سی سی کے 30اکتوبر کے فیصلوں کی توثیق کرتے ہوئے ملکی تاریخ میں پہلی بار نیشنل الیکٹریکل وہیکل پالیسی، سید علی جاوید ہمدانی کو سی ای او نیشنل پاور پارکس مینجمنٹ کمپنی،ڈریپ کے ڈائریکٹر بجٹ اور اکاؤنٹس اظہر علی کے خلاف انضباطی کاروائی کیلئے وفاقی سیکریٹری احمد نواز سکھیرا کو مجاز افسر تعینات اور ڈی جی رینجرز پنجاب کی تعیناتی کی منظوری دیدی ہے

جبکہ معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہاہے کہ اپوزیشن نظام میں اصلاحات نہیں چاہتی،انکا مفاد موجود نظام سے وابستہ ہے، نواز شریف کی صحت پر بورڈ بن چکا،نواز شریف جس مرضی ہسپتال سے علاج کروا لیں،وزیراعظم عمران خان وزیراعظم ہاؤس میں منتقل نہیں ہوئے نہ ارادہ ہے،وزیراعظم ملک میں سیاحت کے فروغ کا عزم رکھتے ہیں،کرتار پور راہداری کی تکمیل مذہبی سیاحت کی طرف ایک قدم ہے،گورونانک کے جنم دن کی تقریبات کیلئے پاسپورٹ کی شرط ختم کر دی گئی ہے،کرتار پور سے 5ہزار سکھ یاتریوں کی آمد متوقع ہے،وزیراعظم عمران خان ویزا پالیسی میں مزید نرمی کے خواہاں ہیں، وزیراعظم ہر وزارت کی کارکردگی کا خود جائزہ لیں گے اور تمام فیصلوں کی مانیٹرنگ بھی کی جائے گی۔ منگل کو معاون خصوصی اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے وفاقی کابینہ کے اجلاس کے بعد میڈیا کوبریفنگ دیتے ہوئے کہاکہ وزیراعظم کے زیر صدارت کابینہ اجلاس میں 11 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا،وزیراعظم نے وزراء اور محکموں کو آئندہ تین ماہ کیلئے روڈ میپ دیا۔ انہوں نے کہاکہ پبلک سیکٹر ڈیولپمنٹ کے پروگرامز کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کیلئے سخت محنت کی ہدایت کی گئی۔ انہوں نے کہاکہ روزگار کے لیے نئے مواقع اور پالیسی ترتیب دینے کی ہدایت کی گئی۔ انہوں نے کہاکہ وزیراعظم ہر وزارت کی کارکردگی کا خود جائزہ لیں گے،تمام فیصلوں کی مانیٹرنگ بھی کی جائے گی۔ انہوکں نے کہا

کہ کابینہ کے اجلاس کے بعد وزیراعظم تمام سیکرٹریز کو بھی ملیں گے۔ انہوں نے کہاکہ حکومت نے معیشت کی گاڑی کو درست سمت میں گامزن کر دیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ وزیراعظم عمران خان نے کابینہ کو تازہ ترین صورتحال سے آگاہ کیا۔ انہوں نے کہاکہ تمام معاشی اشاریے مثبت ہیں جو موجودہ کی کامیابی کی علامت ہے،حکومت نے اصلاحات کا مشکل مرحلہ طے کر لیا ہے۔ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہاکہ عوام کا اصلاحاتی

پروگرام کی وجہ سے اعتماد بحال ہوا ہے۔ انہوں نے کہاکہ وزیراعظم نے اصلاحاتی ایجنڈے سے پیچھے نہ ہٹنے کے عزم کا اعادہ کیا۔ انہوں نے کہاکہ چیلنجز پر قابو پا کر آگے بڑھنا ہے اور چیلنجز کو مواقع میں تبدیل کرنا ہے،تمام مثبت معاشی اشاریے اس بات کے گواہ ہیں کہ حکومت کی سمت درست ہے۔ انہوں نے کہاکہ جاری خسارے میں گزشتہ سال کے مقابلے میں 50فیصد کمی آئی،غیر ملکی سرمایہ کاری میں گزشتہ تین سال میں بہتری آئی ہے۔

معاون خصوصی نے کہاکہ کابینہ کو بتایا گیا کہ پاکستان میں اقتصادی اشاریے بہتر ہو رہے ہیں۔معاون خصوصی نے کہاکہ سٹاک مارکیٹ میں بہتری معیشت کے استحکام کی علامت ہے۔انہوں نے کہاکہ ایندھن کے استعمال میں اضافہ ہوا ہے جس سے کاروباری سرگرمیاں تیز ہوئیں۔ انہوں نے کہاکہ گردشی قرضوں میں نمایاں کمی ہوئی،2020کے بعد گردشی قرضوں کا خاتمہ کر دیں گے۔ انہوں نے کہاکہ ٹیکس گوشواروں میں 25فیصد اضافہ

ہوا ہے۔انہوں نے کہاکہ 5سال مکمل کرنے تک 50لاکھ ٹیکس دہندگان کا ہدف ہے۔معاون خصوصی نے کہاکہ عوام نے افواہوں پر کان نہیں دھرے جس کی وجہ سے سٹاک مارکیٹ میں بہتری ہوئی۔ انہوں نے کہاکہ کابینہ نے ای سی سی کے 30اکتوبر کے فیصلوں کی توثیق کی،ملکی تاریخ میں پہلی بار نیشنل الیکٹریکل وہیکل پالیسی کی منظوری دی گئی۔ انہوں نے کہاکہ کابینہ نے سید علی جاوید ہمدانی کو سی ای او نیشنل پاور پارکس مینجمنٹ کمپنی تعینات

کرنے کی منظوری دے دی،کابینہ نے ڈریپ کے ڈائریکٹر بجٹ اور اکاؤنٹس اظہر علی کے خلاف انضباطی کاروائی کیلئے وفاقی سیکریٹری احمد نواز سکھیرا کو مجاز افسر تعینات کر دیا۔انہوں نے کہاکہ وزیراعظم ملک میں سیاحت کے فروغ کا عزم رکھتے ہیں،کرتار پور راہداری کی تکمیل مذہبی سیاحت کی طرف ایک قدم ہے،گورونانک کے جنم دن کی تقریبات کیلئے پاسپورٹ کی شرط ختم کر دی گئی ہے،کرتار پور سے 5ہزار سکھ یاتریوں کی آمد متوقع ہے۔

ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہاکہ وزیراعظم عمران خان ویزا پالیسی میں مزید نرمی کے خواہاں ہیں،سیاحو ں کی آسانی کیلئے ویزا فارم کو از سر نو ترتیب دیا جارہا ہے۔معاون خصوصی نے کہاکہ نادرا کو ہدایت کی گئی ہے کہ عالمی معیار کے آڈیٹرز سے آڈٹ کرایا جائے۔ انہوں نے کہاکہ ڈی جی رینجرز پنجاب کی تعیناتی کی منظوری دی گئی ہے۔انہوں نے کہاکہ سی ڈی اے کو تین ماہ میں اسلام آباد سے متعلق اصلاحات مکمل کرنے کی ہدایت دی

گئی،ڈاکٹر عشرت حسین نے کابینہ کو مقامی حکومتوں کے نظام سے متعلق آگاہ کیا۔ انہوں نے کہاکہ اسلام آباد کیلئے بھی مقامی حکومتوں کا نیا نظام متعارف کرایا جا رہا ہے۔ ایک سوال پر انہوں نے کہاکہ اپوزیشن نظام میں اصلاحات نہیں چاہتی،انکا مفاد موجود نظام سے وابستہ ہے۔ انہوں نے کہاکہ نواز شریف کی صحت پر بورڈ بن چکا،نواز شریف جس مرضی ہسپتال سے علاج کروا لیں۔ انہوں نے کہاکہ وزیراعظم عمران خان وزیراعظم ہاؤس میں منتقل نہیں ہوئے نہ انکا ارادہ ہے۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان کے دورے پر چین کا اہم وفد آیا ہوا ہے،وزیراعظم ہاؤس میں بڑے فنکشن ہو سکتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ وزیراعظم اس گھر کے مکین نہیں ہیں نہ ارادہ رکھتے ہیں۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…