منگل‬‮ ، 05 اگست‬‮ 2025 

غیرملکی اور اندرونی سرمایہ کاری مسلسل زوال پذیر،4 عشروں کی کم ترین سطح پر آ گئی، اسٹیٹ بینک کی رپورٹ میں انتہائی تشویشناک انکشافات

datetime 4  ‬‮نومبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)پاکستان میں اندرونی و بیرونی سرمایہ کاری زوال کا شکار ہے۔اقتصادی صورتحال پر اسٹیٹ بینک کی گذشتہ ہفتے جاری کردہ سالانہ رپورٹ برائے2018-19 کے مطابق30 جون 2019 کو ختم ہونے والے مالی سال میں ملک میں سرمایہ کاری پچھلی چار دہائیوں کے مقابلے میں 3.3فیصد کم ہوکر 15.4فیصد پر آگئی۔ مرکزی بینک کے مطابق 1980 اور 1990 کے عشروں میں سرمایہ کاری کی

شرح 18.7 فیصد تھی۔رپورٹ کے مطابق مطلق اصطلاحات اور دیگر ابھرتی ہوئی معیشتوں کے ساتھ موازنے، دونوں صورتوں میں سرمایہ کاری میں نمایاں کمی آئی ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ عالمی بینک کے لگائے گئے تخمینے کے مطابق سرمایہ کاری کی موجودہ شرح برقرار رہی تو ملک کے لیے آنے والے تین عشروں میں مڈل انکم اسٹیٹس تک پہنچنا انتہائی مشکل ہوجائے گا۔ اس کے لیے سرمایہ کاری کی شرح کم از کم 25 فیصد ہونی چاہیے جو اس وقت 15 فیصد ہے۔صنعتکار نجی شعبے میں سرمایہ کاری میں کمی کو پچھلے 2 برسوں کے دوران شرح سود میں نمایاں اضافے (7.5  سے 13.25 فیصد)اور روپے کی قدر میں کمی (47.5 فیصد)سے جوڑتے ہیں۔ تاہم اسٹیٹ بینک اور اس کے اعلی حکام صنعتکاروں کی رائے سے اتفاق نہیں کرتے۔ وہ زوال پذیر سرمایہ کاری کی وجہ ساختی مسائل جیسے نئے صنعتی یونٹ لگانے میں درپیش ہونی والی مختلف مشکلات جیسے زمین کا حصول، بجلی، گیس، پانی کے کنکشن، ٹیکس، کرپشن اور رشوت ستانی وغیرہ کو قرار دیتے ہیں۔ تاہم غیرملکی سرمایہ کاروں کے ایک نمائندے کی رائے بالکل مختلف تھی۔ اس کا کہنا تھا کہ حکومت اور اس کے عہدے دار سرمایہ کاری کے لیے اپنے منصوبوں کی مناسب طور سے مارکیٹنگ کرنے میں ناکام رہے ہیں۔ذرائع کے مطابق اگرچہ کچھ معاشی اشاریوں میں بہتری آئی ہے جیسے ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر کا مستحکم ہونا اور رواں مالی سال میں کرنٹ اکانٹ خسارے میں نمایاں کمی۔ علاوہ ازیں بجلی کی دستیابی اور سیکیورٹی کی صورتحال بھی بہتر ہوئی ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مورج میں چھ دن


ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…