پیر‬‮ ، 20 اپریل‬‮ 2026 

اب کیا کرنا ہے؟مولانا فضل الرحمان تنہا رہ گئے، مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی کا بڑا سرپرائز،ن لیگ نے دوٹوک انکار کردیا، حیرت انگیز صورتحال

datetime 4  ‬‮نومبر‬‮  2019 |

اسلام آباد (این این آئی) جمعیت علمائے اسلام (ف) نے اپنے 15 اراکین قومی اسمبلی سے استعفے طلب کرلیے جو لے کر رکھ لیے گئے ہیں اور ضرورت پڑنے پر ان کا استعمال کیا جائیگا۔پارٹی سربراہ مولانا فضل الرحمان کی زیر صدارت حزب اختلاف کی نو جماعتوں کی کل جماعتی کانفرنس  کے حوالے سے ذرائع نے بتایا کہ اے پی سی میں آزادی مارچ کے مستقبل کے حوالے سے ڈیڈ لاک کا شکار ہوگئی۔

انہوں نے بتایا کہ مولانا فضل الرحمان کی جانب سے دی جانے والی تجاویز پر مسلم لیگ ن اور پاکستان پیپلز پارٹی کا ایک بار پھر اختلاف کا شکار ہوگئی ہیں۔ذرائع کے مطابق اجلاس کے دوران مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ کارکنان ہماری جانب دیکھ رہے ہیں، ہم اتفاق رائے کے ساتھ آگے جانا چاہتے ہیں۔اجلاس کے دوران ن لیگ نے مؤقف اختیار کیا کہ غیر جمہوری عمل کی حمایت نہیں کرسکتے۔ن لیگ کے وفد نے مشورہ دیا کہ پرامن مارچ کی مکمل حمایت کریں گے تاہم پرتشدد مارچ کے ساتھ نہیں ہیں۔دوسری جانب صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو میں جے یو ائی (ف) کے رہنما مولانا عبد الواسع نے استعفے جمع کرانے کی تصدیق کردی۔انہوں نے بتایا کہ مجھ سمیت جے یو آئی ایف کے تمام ارکان نے اپنے استعفے مولانا فضل الرحمان کو جمع کرادیئے۔ان کا  کہنا تھا کہ اے پی سی کے بعد جماعت کا اہم اجلاس بھی طلب کرلیا گیا ہے۔ جمعیت علمائے اسلام (ف) نے اپنے 15 اراکین قومی اسمبلی سے استعفے طلب کرلیے جو لے کر رکھ لیے گئے ہیں اور ضرورت پڑنے پر ان کا استعمال کیا جائیگا۔پارٹی سربراہ مولانا فضل الرحمان کی زیر صدارت حزب اختلاف کی نو جماعتوں کی کل جماعتی کانفرنس (اے پی سی) کے حوالے سے ذرائع نے بتایا کہ اے پی سی میں آزادی مارچ کے مستقبل کے حوالے سے ڈیڈ لاک کا شکار ہوگئی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



گریٹ گیم(تیسرا حصہ)


ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…