اتوار‬‮ ، 04 مئی‬‮‬‮ 2025 

حکومت کیخلاف احتجاج کب تک جاری رہے گا ؟اندر کی خبر سامنے آگئی

datetime 4  ‬‮نومبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی) جمعیت علمائے اسلام (ف) کے مرکزی رہنما سینیٹر مولانا عطاء الرحمن نے کہاہے کہ جب تک ہمارے مطالبات تسلیم نہیں کئے جاتے تب تک یہ احتجاج جاری رہے گا،یہ احتجاج اتنے آسانی سے نہیں ختم کیا جا سکتا، اور نا نہیں جانے والے ہیں،موجودہ حکومت کا جنازہ لے کر جائیں گے۔

جمعیت علمائے اسلام (ف )خیبرپختونخواہ کے امیر مولانا عطاء الرحمان نے آزادی مارچ کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ کچھ باتیں ہماری کانوں تک پہنچ رہی ہیں کہ یہ لوگ آزادی مارچ ختم کر رہے ہیں،میں یاد دلانا چاہتا ہوں کہ جب تک ہمارے مطالبات تسلیم نہیں کئے جاتے تب تک یہ احتجاج جاری رہے گا۔ انہوںنے کہاکہ یہ احتجاج اتنے آسانی سے نہیں ختم کیا جا سکتا، اور نا نہیں جانے والے ہیں،موجودہ حکومت کا جنازہ لے کر جائیں گے،ہم اپنے بچوں کے سروں پر ہاتھ رکھ کر آئے ہیں کہ یا یہ رہیں گے یا ہم رہے گے۔ انہوںنے کہاکہ ایک ادارے نے کہا کہ کس ادارے کا نام لیا جا رہا ہے،ہم کہتے ہیں آپ اس عوام کے محافظ اور ملازم ہو، ہم یہ غیر جمہوری حکومت رہنے نہیں دیں گے۔ انہوںنے کہاکہ بعض لوگ کہتے ہیں ہمارے لوگ کمزور پڑ رہے ہیں،ہمارے لوگ ہمت اور حوصلے کے ساتھ بیٹھے ہیں، حکومت کو گھر بھیجنے تک احتجاج جاری رہے گا،ہم حکومت کو گھر بھیج کر دم لیں گے۔ انہوںنے کہاکہ پورے اسلام آباد کو لاک ڈائون کریں گے،اگر ایک سال تک پورے ملک کی شاہراہوں کو بند کرنا ہو تو بند کر کے دکھائیں گے،قائدین نے حکم کیا تو ہم پارلیمنٹ کی اینٹیں بھی اکھاڑ کر رکھ دیں گے

موضوعات:



کالم



شاید شرم آ جائے


ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…