ہفتہ‬‮ ، 04 جنوری‬‮ 2025 

فضل الرحمن کے پیچھے نماز پڑھنا سعادت ہوگی،الیکشن 5 سال بعد ہی ہونگے اور کوئی متبادل نہیں ،عمران خان پر ہی گزارا کریں، فواد چوہدری نے مشورہ دیدیا

datetime 4  ‬‮نومبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ الیکشن 5 سال بعد ہی ہوں گے اور کوئی متبادل نہیں لہٰذا عمران خان پر ہی گزارا کریں۔کراچی یونیورسٹی میں خطاب کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ پی ٹی آئی نے دھرنا ایک سال بعد دیا اور ہماری تحریک سیاسی تھی۔

فضل الرحمان نے اپنی سیاسی قوت کا اظہار کیا ہے، اس وقت تک دھرنے کا معاملہ پرامن رہا ہے اور امید ہے آئندہ بھی رہے گا۔انہوں نے کہا کہ نوازشریف کی صحت خراب ہے، اللہ انہیں صحت دے لیکن ان کے خاندان کو چاہیے کہ وہ قوم کا پیسہ واپس کریں، کچھ لوگوں کی صحت اور کچھ لوگوں کی عقل کے لیے بھی دعاگو ہیں۔وفاقی وزیر نے کہا کہ آپ کو پی ٹی آئی، عمران خان پسند ہے یا نہیں لیکن چلنا ان ہی کے ساتھ پڑے گا کیونکہ 5 سال بعد ہی الیکشن ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ میری شکل پسند ہے یا نہیں ابھی ہم نے ہی چلنا ہے، یہ 4، 5 سال ہمارے ساتھ جیسے تیسے گزار لیں۔انہوں نے کہاکہ کوئی ہسپتال ہے میں ہے اور کوئی بیمارہے لہٰذا عمران خان کا کوئی متبادل نہیں اس لیے ان پر ہی گزارا کریں،اس کے بعد موقع ملے گا، آپ میں ہمت ہوئی لوگوں نے پسند کیا تو ہمیں بدل لیجیے گا۔فواد چوہدری نے مزید کہا کہ فضل الرحمان کے پیچھے نماز پڑھنا سعادت ہوگی، ہم علما کے سیاسی کردار پر تنقید کرتے ہیں اور مولانا کے مقاصد کا ان کو خود بھی نہیں پتا، کیا مولانا فضل الرحمان کوپتا ہے کہ وہ دھرنا کیوں دے رہے ہیں؟۔وفاقی وزیر نے کہا کہ نواز شریف بیمار ہیں ان کے خاندان کو چاہیے کہ ان کی صحت کا خیال رکھتے ہوئے قوم کے پیسے واپس کریں۔

فواد چوہدری نے کہا کہ ہم سب نواز شریف کی صحت کے لیے دعاگو ہیں ان کی صحت میں بہتری میں آجائیگی اور ہم کراچی: ہم کسی کی صحت اور کسی کی عقل کیلئے دعا گو ہیں۔پاکستان تحریک انصاف کے دھرنے سے متعلق سوال پر فواد چوہدری نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کا دھرنا عدالتوں اور کمیشنز جانے کے ایک سال بعد دیا تھا، ہمارا دھرنا سیاسی تھا جو انتخابی اصلاحات کے لیے تھا جو مولانا صاحب کا دھرنا ہے اس کے مقاصد ہمیں بھی نہیں پتہ کسی کو بھی نہیں پتہ سب کے اپنے اپنے اندازے ہیں۔

موضوعات:



کالم



غرناطہ میں کرسمس


ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…