فیصل آباد (آن لائن) حکومت پنجاب نے مصنوعی مہنگائی کے مرتکب ذخیرہ اندوزوں اور گرانفروشوں کیخلاف شکنجہ تیار کرلیا، وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے فیصل آباد میں صوبائی وزیر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن حافظ ممتا ز گجر کو انچارج مقرر کرتے ہوئے ضلع بھر کے پرائس کنٹرول مجسٹریٹ کو متحرک کرتے ہوئے
تین روز پانچ تا سات نومبر کو سرکٹ ہاؤس میں روزانہ کی بنیاد پر گرانفروشوں کیخلاف کارروائی کی رپورٹ تیار کرنے کے احکامات جاری کردیئے، ذرائع کے مطابق ضلع فیصل آباد میں اشیاء خوردونوش، پھل، سبزیوں کی قیمتیں آسمان سے باتیں کررہی ہیں اور عوام مہنگائی کی چکی میں پس رہے ہیں، عام آدمی کیلئے اپنے بال بچوں کی دو وقت کا کھانا فراہم کرنا انتہائی مشکل ہو چکا ہے، پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو کہا گیا ہے کہ وہ فیلڈ میں جاکر ذخیرہ اندوزوں اور زیادہ منافع کے چکرمیں مصنوعی مہنگائی پیدا کرنے والوں کیخلاف بھر پور ایکشن لیا جائے،صوبائی وزیر ایکسائز حافظ ممتاز گجر کو ذمہ داری سونپتے ہوئے کہاکہ تین روزہ پانچ تا سات نومبر کو فیصل آباد میں گرانفروشوں کیخلاف پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی کارکردگی رپورٹ تیار کرکے بھجوائیں اورمصنوعی مہنگائی پیدا کرنے کے اصل محرکات کوبے نقاب کریں تاکہ ان کیخلاف بھر پور ایکشن لیتے ہوئے عوام کو ریلیف دیا جاسکے۔ حکومت پنجاب نے مصنوعی مہنگائی کے مرتکب ذخیرہ اندوزوں اور گرانفروشوں کیخلاف شکنجہ تیار کرلیا، وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے فیصل آباد میں صوبائی وزیر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن حافظ ممتا ز گجر کو انچارج مقرر کرتے ہوئے ضلع بھر کے پرائس کنٹرول مجسٹریٹ کو متحرک کرتے ہوئے تین روز پانچ تا سات نومبر کو سرکٹ ہاؤس میں روزانہ کی بنیاد پر گرانفروشوں کیخلاف کارروائی کی رپورٹ تیار کرنے کے احکامات جاری کردیئے