اسلام آباد (این این آئی) ریڈ زون میں سیکورٹی الرٹ، آنسو گیس کے شیل پہنچادیئے گئے،کسی صورت یہ کام نہیں کرنے دیاجائے،حکومت نے بڑا فیصلہ کرلیا، دھماکہ خیز احکامات جاری، تفصیلات کے مطابق حکومت کی طرف سے ریڈزون جانے والے راستوں پر سیکورٹی الرٹ کردی گئی، آنسوگیس کے شیل اوردیگرسامان بھی فراہم کر دیا گیا۔
ذرائع کے مطابق حکومت نے ہجوم کو کسی بھی صورت میں جلسہ گاہ سے آگے نہ جانے دینے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ذرائع کے مطابق ریڈ زون کے اطراف میں پولیس اور ایف سی کی بھاری نفری تعینات کردی گئی۔ ذرائع کے مطابق تمام نفری کوآنسوگیس کے شیل اوردیگرسامان فراہم کردیا گیا، دوسرے صوبوں سے مزید پولیس کی نفری بھی اسلام آباد پہنچ گئی ہے۔دریں اثناء وزیر داخلہ بریگیڈئیرریٹائرڈ اعجاز شاہ نے کہاہے کہ تمام فورسز تیار ہیں کسی بھی حالات سے نمٹیں گے۔ ذرائع کے مطابق حکومتی مذاکراتی کمیٹی کے اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئے جس میں چیرمین سینٹ صادق سنجرانی نے کہاکہ ہمیں سنجیدگی سے مولانا کے ساتھ مذاکرات کرکے مسئلے کا حل نکالناچاہیے، ہمیں بات چیت کرنی چاہیں،مولانا صاحب ابھی تک اپنے معاہدے پر قائم ہیں تو ہمیں بات کرنی چاہیے۔انہوں نے کہاکہ ہمیں صبر و تحمل سے کام لینا چاہیے۔ وزیر داخلہ نے کہاکہ تمام فورسز تیار ہیں کسی بھی حالات سے نمٹیں گے۔ وزیر دفاع نے کہاکہ ہم مزاکرات کے لیے ہمہ وقت تیار ہیں ریڈ زون میں سیکورٹی الرٹ، آنسو گیس کے شیل پہنچادیئے گئے،کسی صورت یہ کام نہیں کرنے دیاجائے،حکومت نے بڑا فیصلہ کرلیا، دھماکہ خیز احکامات جاری، تفصیلات کے مطابق حکومت کی طرف سے ریڈزون جانے والے راستوں پر سیکورٹی الرٹ کردی گئی، آنسوگیس کے شیل اوردیگرسامان بھی فراہم کردیاگیا۔