اتوار‬‮ ، 27 اپریل‬‮ 2025 

راولپنڈی اوراسلام آبادمیں جے یو آئی(ف) کے کتنی بڑی تعداد میں کارکن جمع ہیں؟قانون نافذ کرنے والے اداروں نے رپورٹ وزارت داخلہ کو بھجوا دی،تشویشناک انکشافات

datetime 3  ‬‮نومبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آن لائن)راولپنڈی اوراسلام آبادمیں جے یو آئی(ف) کے کتنی بڑی تعداد میں کارکن جمع ہیں؟قانون نافذ کرنے والے اداروں نے رپورٹ وزارت داخلہ کو بھجوا دی،تشویشناک انکشافات، تفصیلات کے مطابق جمعیت علماء اسلام (ف)کے دھرنا کو جڑواں شہروں میں قیام پذیر جے یو آئی کے ہزاروں کارکنوں تقویت دینے لگے ہیں،

قانون نافذ کرنے والے اداروں نے رپورٹ وزارت داخلہ کو بھجوا دی ہے۔وزارت داخلہ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ راولپنڈی اسلام آباد میں ہزاروں کارکن مقیم ہیں جوکہ مولانا فضل الرحمن کے خطاب کے موقع پر دھرنا میں شریک ہو کر مجمع دوگنا کردیتے ہیں،اسلام آباد راولپنڈی میں چھ سے سات ہزار لوگ ہوٹلوں،گیسٹ ہاؤسز میں قیام پذیر ہیں علاوہ ازیں ہزاروں لوگ اپنے عزیز و اقارب کے ہاں بھی ٹھہرے ہوئے ہیں،وزارت ذرائع کے مطابق آئندہ ایک دو روز تک اسلام آباد میں مقیم کارکنوں کی نشاندہی کر کے انکے خلاف آپریشن کیے جانے کا فیصلہ ہوا ہے اور انکے خلاف مقدمات بنا کر پابند سلاسل کیا جائے گا۔ دوسری جانب وفاقی وزیر فیصل ووڈا نے کہا ہے کہ حکومتی رٹ چیلنج ہوئی تو حکومت بھی ڈی چوک میں جا کے گول کرنے کو تیار ہے، ایسا گول ہو گا کہ ان کی رہی سہی سیاست بھی دفن ہو جائے گی۔وفاقی وزیر فیصل ووڈا نے ٹوئٹر پیغام میں کہا کہ حکومتی رٹ چیلنج ہوئی تو حکومت بھی ڈی چوک میں جا کے گول کرنے کو تیارہیں،ایسا گول ہو گا کہ ان کی رہی سہی سیاست بھی دفن ہو جائے گی،دو پارٹیاں تو بھاگ جائیں گی، ایک طرف اکیلا ایماندارعمران خان ہے تو دوسری طرف پِٹے ہوئے مستردشدہ ڈاکو چور اوربے ایمان لٹیرے ہیں، کرائے کے ڈیزل رکشے کے سوار ڈی چوک جانے کے شوقین دونوں جماعتیں بھاگ جائیں گی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



قوم کو وژن چاہیے


بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…