اسلام آباد (این این آئی) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما نیئر بخاری نے کہا ہے کہ اپوزیشن جماعتیں جو مشترکہ فیصلہ کریں گی اسی پر عمل درآمد ہوگا۔ ایک انٹرویومیں پیپلزپارٹی کے سیکریٹری جنرل نے کہا کہ ان کی جماعت شروع دن سے ہی دھرنے کی سیاست کے حق میں نہیں ہے۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کے رہنما احسن اقبال نے کہاکہ اپوزیشن کی اس تحریک کا انجام عمران خان کے استعفے اور ملک میں نئے انتخابات کے اعلان پر ہوگا۔احسن اقبال نے کہا کہ حکومت دیوار پر لکھا پڑھ لے،
نئے انتخابات کا اعلان تو وزیراعظم کے اختیار میں ہے۔احسن اقبال نے بتایا کہ پارلیمنٹ سے اجتماعی استعفوں کا آپشن اس تحریک کا آخری وار ہوگا۔جمعیت علماء اسلام (ف) کے رہنما اکر خان درانی نے کہا کہ استعفے پر بھی وزیراعظم عمران خان یوٹرن لیں تو بڑی بات نہیں ہوگی۔اکرم درانی کا کہنا تھا کہ استعفے میں دیر سے نقصان ہی نقصان ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت معاہدے کی خلاف ورزی کرکے اپوزیشن کو بھی مجبور کر رہی ہے، کیونکہ ہم ڈی چوک جاکر معاہدے کی خلاف ورزی نہیں کرناچاہتے۔