اسلام آباد (این این آئی)آزادی مارچ کے دور ان ڈیوٹی پر موجود پولیس نفری ناقص کھانا دیا جانے لگا،ناقص کھانا کھانے کے باعث کئی اہلکاروں کو پیٹ خراب ہونے کی شکایات موصول ہونے لگی۔پولیس ذرائع کے مطابق پولیس افسران نے کھانا ناقص ہونے کی شکایت کرنے والے
اہلکاروں کو معطل کرنے کی دھمکیاں دیں ،وفاقی دارالحکومت کی 10سے زائد اپنی نفری جب کے 15ہزار سے زائد نفری دوسرے علاقوں سے بلائی گئی۔پولیس ذرائع کے مطابق حکومت نے نفری کے کھانے پینے اور انتظامات کے لیے 15کروڑ روپے کی رقم جاری کی۔