اتوار‬‮ ، 17 اگست‬‮ 2025 

کرتارپور سکھ یاتریوں کو خوش آمدید کہنے اور استقبال کیلئے تیار ہے،عمران خان : منصوبے کی تصاویر شیئر کردیں

datetime 3  ‬‮نومبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی)وزیراعظم عمران خان نے کہاہے کہ کرتارپور سکھ یاتریوں کو خوش آمدید کہنے اور ان کے استقبال کیلئے تیار ہے، راہداری کا افتتاح بابا گرونانک کے 550 ویں جنم دن کے موقع پر 9 نومبر کو کیاجائے گا۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک بیان میں وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ وہ اپنی حکومت کو کرتارپور راہداری کی ریکارڈ مدت میں تیاری پر مبارک باد پیش کرتے ہیں۔انہوں نے اپنے ٹوئٹر پر کرتارپور

منصوبے کی تصاویر شیئر کراتے ہوئے کہا ہے کہ کرتارپور سکھ یاتریوں کے استقبال کے لیے پوری طرح تیار ہے۔واضح رہے کہ دو روز قبل وزیراعظم نے کرتارپور زیارت کیلئے آنے والے سکھ یاتریوں کے لیے پاسپورٹ اور 10 روز قبل اندراج کرانے کی شرط ختم کردی تھی۔کرتارپور سکھوں کے لیے ایک مقدس مقام کی حیثیت رکھتا ہے کیونکہ یہ وہ مقام ہے جہاں سکھ مت کے بانی گرونانک نے اپنی زندگی کے آخری ایام گزارے تھے اور اسی گرودوارے میں ان کی قبر بھی موجود ہے۔

موضوعات:



کالم



وین لو۔۔ژی تھرون


وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…