حکومت جے یو آئی (ف)کے دھرنے سے کتنی خوفزدہ ہے ؟ تحریک انصاف کے اہم رہنما نے اندر کی خبر دیدی

3  ‬‮نومبر‬‮  2019

اسلام آباد (این این آئی)وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور علی محمد خان نے اپوزیشن کی جانب سے وزیر اعظم کے استعفے کے مطالبہ کو مسترد کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ انتخابات میں شکست کا غم آئندہ الیکشن میں ہی دور ہو سکے گا، خدانخوانستہ اگر مارچ کے دوران کوئی حادثہ یا نقصان ہوا تو معاہدہ کے مطابق اسکی ذمہ دار حکومت نہیں اپوزیشن ہوگی۔

ایک انٹرویومیں علی محمد خان نے کہا کہ پی ٹی آئی کی حکومت جے ایو آئی (ف)کے آزادی مارچ سے قطعاً پریشان نہیں ہے تاہم حکومت کے حوالے سے ان کے بیانات قبول نہیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت آئین پر یقین رکھتی ہے اور اظہار رائے کی آزادی کو تسلیم کرتی ہے لیکن ہم چند ہزار لوگوں کو یہ اجازت نہیں دیں گے کہ وہ وزیر اعظم سے استعفیٰ طلب کریں۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کے مطالبہ کو ملک کے عوام بھی تسلیم نہیں کرتے۔ انہوں نے تنقید کرتے ہوئے کہا کہ مولانا نے کئی سال کشمیر کمیٹی کی سربراہی کی لیکن انہوں نے تنازعہ کشمیر کو کسی بھی عالمی فورم پر اجاگر نہیں کیا۔ علی محمد خان نے کہاکہ وزیر اعظم عمران خان نے مسئلہ کشمیر کو دنیا کے سب سے بڑے فورم پر انتہائی موثر انداز میں پیش کیا ہے جس کی وجہ سے بھارتی غیرآئینی اقدامات پر دنیا بھر میں گفتگو کی جا رہی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں پی ٹی آئی کی حکومت یہ کاوشیں جاری رکھے گی۔ انہوں نے کہا کہ انتخابات میں شکست کا غم آئندہ الیکشن میں ہی دور ہو سکے گا۔ انہوں نے کہا کہ مولانا کو ان کے اپنے ووٹرز نے ہی مسترد کر دیا تھا اور اب وہ نام نہاد آزادی مارچ کی قیادت کر رہے ہیں جس کو میں بربادی مارچ کہتا ہوں ۔ ایک سوال کے جواب میں وزیر مملکت نے کہا کہ خدانخوانستہ اگر مارچ کے دوران کوئی حادثہ یا نقصان ہوا تو معاہدہ کے مطابق اسکی ذمہ دار حکومت نہیں بلکہ اپوزیشن ہوگی۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…