بدھ‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2024 

مولانا کے دھرنے سے پی ٹی آئی کو کیا فائدہ ہوا؟ حکومت کے اعتراف نے سب کو حیران کردیا

datetime 3  ‬‮نومبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی) وفاقی وزیر حماد اظہر نے کہا ہے کہ کرنٹ اکاؤنٹ اور تجارتی خسارہ کم ہورہا ہے، اپوزیشن کی پریشانی کی اصل وجہ معیشت کی بہتری کے اعداد و شمار ہیں، یہ لوگ تاریخ کے بدترین اوربلند ترین خسارے چھوڑ کرگئے۔

ایک انٹرویومیں انہوں نے کہاکہ ملک میں درآمدات کم اور برآمدات بڑھ رہی ہیں، کرنٹ اکاؤنٹ اور تجارتی خسارہ کم ہورہا ہے۔حماد اظہر نے کہا کہ آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک آپ کی تعریف کررہا ہے، اسٹاک مارکیٹ ساڑھے چار ہزار پوائنٹ اوپر چلی گئی، اپوزیشن کی پریشانی کی وجہ معیشت کی بہتری کے یہی اعداد و شمار ہیں۔انہوں نے کہا کہ جس محنت سے سابق حکمرانوں نے معیشت کو تباہ کیا، یہ لوگ تاریخ کے بدترین اور بلند ترین خسارے چھوڑ کر گئے، اب عمران خان اسے بہتر کر رہے ہیں، ورلڈ بینک کے مطابق پاکستان کاروباری سہولتوں میں 28 درجے بہتر ہوا، وزیراعظم کے معیشت میں بہتری لانے پر اپوزیشن پریشان ہے۔ایک سوال کے جواب میں حماد اظہر نے کہا کہ اپوزیشن کے چہروں سے پردہ ہٹانے پرفضل الرحمان کا شکر گزار ہوں، لبرل اور سیکولرازم کا نعرہ لگانے والی جماعتیں کھل کرسامنے آگئیں، پارلیمان کی بالا دستی کی باتیں کرنے والی جماعتوں کے چہروں سے پردہ اٹھ گیا۔ انہوں نے کہاکہ مولانا کے دھرنے سے حکومت کو فائدہ ہوا، اپوزیشن جماعتیں بے نقاب ہوگئیں، پاکستان کے اداروں پر تنقید سے ان کی غیر ذمہ داری ثابت ہوتی ہے، قیام امن کے لیے جنگ لڑی جارہی تھی تو یہ پیسہ اور کمیشن باہر بھجوارہے تھے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ عدم استحکام اوردھرنوں کی خبروں سے پاکستان دشمنوں کا فائدہ ہوگا، دیکھنا ہوگا کہ ملک دشمنوں کو فائدہ پہنچانے والوں کی مدد کون کر رہا ہے؟انہوں نے کہا کہ ایف اے ٹی ایف والے پاکستانی حالات پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں، ایف اے ٹی ایف کو بتائیں گے کہ دھرنے والے سیٹ بھی نہیں جیت سکتے، اداروں کے خلاف یہ کالم لکھوا رہے تھے تو سرحد پرقربانیاں دی جارہی تھیں۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…