شیخوپورہ(این این آئی)موسم سرما کی بارشوں کا پہلا سلسلہ شروع ہوتے ہی پنجاب خیبر پختونخوا اور کشمیر میں بادلوں نے بسیراکرلیا، سندھ اور بلوچستان میں بارش اورگرد آلود ہوائیں چلنے لگی، پہاڑوں پر برفباری کی پیشگوئی، تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات نے پنجاب، سندھ اور بلوچستان میں موسم سرما کے پہلے بارشوں کے سلسلے کے آغاز ہوتے
ہی بتایا گیا ہے کہ پنجاب، خیبر پختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں اس وقت بادلوں کا راج ہے جس کی وجہ سے کئی علاقوں میں بارشیں شروع اورکئی جگہ متوقع ہیں۔ مری اور گلیات گہرے سیاہ بادلوں کی لپیٹ میں ہیں جہاں ہلکی بوندا باندی بھی ہوئی جس کے بعد خنکی اور سردی بڑھ گئی۔ جبکہ گلیات کے بالائی چوٹیوں پر برفباری کا امکان ہے۔