اتوار‬‮ ، 10 اگست‬‮ 2025 

آزادی مارچ جلسہ گاہ کے اطراف اسٹریٹ لائیٹس، انٹرنیٹ سروس بحال نہ کی گئیں تو کیاکریں گے؟جے یو آئی نے انتظامیہ کو انتہائی اقدام کی دھمکی دیدی

datetime 2  ‬‮نومبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی)جمعیت علمائے اسلام (ف) کی قیادت میں ہونے والے آزادی مارچ کے شرکاء نے جلسہ گاہ کے اطراف اسٹریٹ لائیٹس اور انٹرنیٹ سروس کی بندش کے خلاف مارچ کرنے کی دھمکی دے دی ہے۔جے یو آئی ف کے رہنما راشد محمود سومرو نے ایک بیان میں کہا کہ اسلام آباد انتظامیہ نے جلسہ گاہ کے اطراف اسٹریٹ لائیٹس اور انٹرنیٹ سروس بند کردی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسٹریٹ لائیٹس اور انٹرنیٹ سروس بحال نہ کی گئی تو جلسہ گاہ سے باہر

نکل کر مارچ کریں گے۔راشد محمود نے کہا کہ ڈپٹی کمشنر اسلام آباد حمزہ شفقات حزب اختلاف کی جماعتوں سے کیے گئے معاہدے کی پاسداری کریں اور جلسہ گاہ کے اطراف میں انٹرنیٹ سروس بحال کروائیں۔انہوں نے کہا کہ اگر اسٹریٹ لائیٹس نہ کھولی گئیں تو اسٹریٹ لائیٹس کے پولز کی طرف مارچ کریں گے۔ انہوں نے کہاکہ اسٹریٹ لائٹس بند ہونے سے جلسہ گاہ میں اندھیرا چھایا ہوا ہے اور آزادی مارچ کے شرکاء کو نقل و حمل میں دشواری پیش آرہی ہے۔

موضوعات:



کالم



سوئس سسٹم


سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…