لاڑکانہ (این این آئی)پاکستان پیپلزپارٹی کے بانی ذوالفقارعلی بھٹو کی پوتی اورمرتضی بھٹو کی صاحبزادی فاطمہ بھٹو 6 سال بعد لاڑکانہ پہنچ گئیں۔بانی پیپلزپارٹی ذوالفقار علی بھٹو کی پوتی کی جانب سے اہم اعلانات بھی متوقع ہیں جس سے سندھ کی سیاست میں بڑی تبدیلی آسکتی ہے۔تفصیلات کے مطابق ہفتہ کو فاطمہ بھٹو کی گڑھی خدا بخش آمد پرمقامی عہدیداروں سمیت کارکنوں کی بڑی تعداد
نے ان کا استقبال کیا۔فاطمہ بھٹو نے والد، دادا اور اپنی پھپھو بینظیر بھٹو و دیگرکے مزارات پر فاتحہ پڑھی اور پھولوں کی چادریں چڑھائیں۔ذرائع کے مطابق فاطمہ بھٹو پاکستان میں تین دن تک قیام کرینگی جہاں وہ اپنی پارٹی کے دیرینہ کارکنوں سے ملاقاتیں بھی کرینگی۔فاطمہ بھٹو کے جانب سے اہم اعلانات بھی متوقع ہیں جس سے سندھ کی سیاست میں بڑی تبدیلی آسکتی ہے۔