ہفتہ‬‮ ، 02 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

آزادی مارچ میں امارات افغانستان کا جھنڈا لہرانے لگا جے یو آئی (ف) اور طالبان میں گٹھ جوڑ سامنے آگیا

datetime 2  ‬‮نومبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)جے یو آئی(ف) اور طالبان کا گٹھ جوڑ سامنے آ گیا ۔ تفصیلات کے مطابق جمعیت علمائے اسلام (ف) امارات افغانستان کا جھنڈا استعمال کر رہی ہے۔ اس اقدام سے طالبان عنصر کو فروغ مل رہا ہے۔ جماعت کی جانب سے یا جلسے کی انتظامیہ کی جانب سے کسی بھی کارکن کو یہ جھنڈے لہرانے سے روکا نہیں گیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ جھنڈے گزشتہ روز بھی نظر آئے لیکن آج ان جھنڈوں کو اٹھانے والے لوگوں کی تعداد زیادہ تھی۔تجزیہ کار بریگیڈئیر (ر) حارث نواز نے کہا کہ پاکستان میں بہت مشکل سے امن آیا تھا لیکن انہوں نے جس طریقے سے جھنڈا بردار فوج دکھائی اور پاکستان کو دھمکیاں دی جا رہی ہیں ، اس سے پاکستان کا امیج خراب ہو رہا ہے۔ انہوں نے کہ واضح اطلاعات ہیں کہ طالبان کو ایک ملین دیا گیا ہے کہ وہ یہاں آ کر پاکستان کا امن و امان خراب کریں اور ٹارگٹ کلنگ کریں۔انہوں نے کہا کہ مولانا نے اداروں پر الزام عائد کیا ، فوج ہمیشہ منتخب حکومت کے ساتھ ہوتی ہے اور اس حوالے سے پاک فوج کے ترجمان آصف غفور نے واضح اعلان کر دیا ہے۔ میرے خیال میں جے یو آئی(ف) کو اس بات کا نوٹس لینا چاہئے اور طالبان کے جھنڈے اٹھانے والوں کے خلاف کارروائی کرنی چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے دہشتگردی کو ختم کر کے پاکستان کا ایک سافٹ امیج بنایا ، برطانوی شاہی جوڑا پاکستان آیا ، سری لنکن ٹیم پاکستان آئی ، لیکن انہوں نے پاکستان کے امیج کو نقصان پہنچایا ۔مولانا یا محمود اچکزئی نے آج تک پاکستان کے حق میں کوئی بات نہیں کی۔ ان کی گفتگو پاکستان مخالف ہے۔ انہوں نے کشمیر کاز کو بھی نقصان پہنچایا ۔ ان کا مقصد ہی کچھ اور ہے، ان کے خلاف ایکشن ہونا چاہئے۔

موضوعات:



کالم



عمران خان ہماری جان


’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…

کوفتوں کی پلیٹ

اللہ تعالیٰ کا سسٹم مجھے آنٹی صغریٰ نے سمجھایا…