بدھ‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2024 

بھارت فضل الرحمن کے ذریعے پاکستان کونقصان پہنچانا چاہتا ہے،اشرف جلالی نے سنگین الزامات عائد کردیئے

datetime 1  ‬‮نومبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (آن لائن) جامعہ غوثیہ اکبریہ غوری ٹاؤن میں حضرت مفتی محمد لیا قت علی رضوی   کے ختم چہلم شریف کے موقع پر سنی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے تحریک لبیک یا رسول اللہ صلی اللہ علیک وسلم کے سربراہ ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی نے کہا کہ پاکستانی ادارے ملا،مودی اتحاد کے پاکستانی ونگ کو ریاست پاکستان میں کھلی چھٹی نہ دیں۔مسئلہ کشمیر کو دفن کرنے میں حکمران اور فضل الرحمن برار کے شریک ہیں۔

بھارت کیساتھ نظریاتی قرب رکھنے والے لیڈر کا پاکستان کے دار الحکومت کے قریب مورچہ زن ہو جانا خطرے سے خالی نہیں۔بھارت کے آرٹیکل 370ختم کرکے کشمیر پر قبضہ کر لینے کو پاکستان کے فاٹا کو ساتھ ملانے کے ساتھ تشبیہ دینے والی سوچ اور کشمیر کے مسلمانوں پر کیے جانے والے بھارتی فوج کے مظالم کو پاکستان آرمی کے وزیر ستان میں دہشتگردوں کے خلاف آپریشن ضرب عضب کے ساتھ ملانے والا بیانیہ پاکستان کی سالمیت کیلئے زہر قاتل ہے۔عام انتخابات میں دو فیصد ووٹ لینے والی جماعت کا پاکستان پر حکومت کرنے کا خواب پاکستان کی جمہوریت کیلئے لمحہ فکریہ ہے۔جیسے پہلے بھارت نے طالبان کے ذریعے پاکستان کو نقصان پہنچایا اب فضل الرحمن کے ذریعے نقصان پہنچانا چاہتا ہے۔دارالعلوم دیوبند نے آج تک پاکستان کو تسلیم نہیں کیا۔ دیوبند سے نظریاتی وابستگی رکھنے والے لیڈر پاکستان کے مستقبل کیلئے ولی خان اور جی ایم سید سے زیادہ مسائل پیدا کر دے گا۔پاکستان سنی تحریک کے سربراہ انجینئر محمد ثروت اعجاز قادری نے خطاب کرتے ہوئے کہا دہشت گردوں کے سہولت کاروں کو نظریہ پاکستان سے نہیں کھیلنے دیں گے۔کشمیر کی آزادی کیلئے اہل سنت اپنا کردار ادا کرنے کیلئے تیار ہیں۔پاک فوج کو اپنے کارکنان دینے کے وعدے پر قائم ہیں۔اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے علامہ محمد عبد الرشید احمد اویسی نے کہا عقائد کی پختگی سے ہی تمام میدانوں میں کامیابی حاصل کی سکتی ہے۔

مفتی محمد ثمر عباس رضوی نے کہا امام احمد رضا کے افکار کی روشنی ہی میں تحفظ ایما ن کیا جا سکتا ہے۔تمام مقررین نے مفتی محمد لیاقت رضوی کی دینی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا۔علامہ محمد اشفاق صابری،مفتی محمد وقار مدنی اور مولانا محمد بشیر احمد چشتی نے نظامت کے فرائض سر انجام دیئے۔ دریں اثنا تحریک لبیک یا رسول اللہ صلی اللہ علیک وسلم کے چیئرمین ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی نے رحیم یار خان ٹرین حادثہ پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے جاں بحق ہونے والے حضرات کیلئے مغفرت کی دعا کی۔ان کے پسماندگان سے تعزیت کی اور زخمیوں کی صحت یابی کی دعا کی۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…