منگل‬‮ ، 24 دسمبر‬‮ 2024 

تبدیلی کل نہیں آج دیکھ رہا، شہباز شریف نے جلسہ گاہ میں خطاب کرتے ہوئے عمران خان کیخلاف طبل جنگ بجا دیا

datetime 1  ‬‮نومبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے کہا ہے کہ عمران نیازی کا دماغ خالی ہے، یہ جادو ٹونے سے حکومت چلا رہا ہے اور پھونکیں مار کر تعیناتیاں ہو رہی ہیں،اداروں نے جتنی حمایت عمران خان کو دی اگر 10فیصد ہمیں مل جاتی تو حکومت بنالیتے،جعلی حکومت سے جان چھڑانے کا وقت آ گیا ہے، عمران نیازی سے جان چھڑانے تک ہم پیچھا نہیں چھوڑیں گے،

پارلیمنٹ کے اندر تبدیلی پارلیمنٹ کا آئینی حق ہے، غرور دفن ہو گا، ہم موجودہ اتحادیوں کیساتھ حکومت بنا کر 6 ماہ میں ملک ٹھیک کر دیں گے، 6 ماہ میں حالات بہتر نہ کر سکے تو میرا نام عمران خان نیازی رکھ دینا،نواز شریف کی قیادت میں پھر پاکستان کو بنائیں گے۔ جمعہ کو آزادی مارچ کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن )کے صدر شہباز شریف نے کہاکہ آزادی مارچ میں لاکھوں لوگ موجود ہیں ،جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربرا ہ مولانا فضل الرحمن کو مبارکباد دیتا ہوں ۔ شہباز شریف نے کہاکہ عمران نیازی نے کنٹینر کی سیاست شروع کی تھی، آج ان کی سیاست دفن ہو رہی ہے۔شہباز شریف نے کہا کہ جعلی حکومت سے جان چھڑانے کا وقت آ گیا ہے، عمران نیازی سے جان چھڑانے تک ہم ان کا پیچھا نہیں چھوڑیں گے۔انہوں نے کہا کہ یہاں ٹھاٹھے مارتا سمندر گواہی دے رہا ہے کہ یہ سمندر سلیکٹیڈ حکومت کو خس و خاشاک کی طرح بہا لے جائے گا۔ شہباز شریف نے کہاکہ تبدیلی پہلے نہیں آئی تھی بلکہ تبدیلی اب آئی ہے، پورے پاکستان کو اچھی طرح اندازہ ہو گیا ہے کہ نیا پاکستان بہتر تھا یا پرانا پاکستان، نواز شریف دور میں غریبوں کو مفت ادویات مل رہی تھیں، آج ہسپتالوں میں غریب ایڑیاں رگڑ رگڑ کر موت کے منہ میں جا رہا ہے۔صدر مسلم لیگ (ن )نے کہا کہ یہ عمران خان ہمیں ڈینگی برادر کہتا تھا، اس سال 50 ہزار لوگ ڈینگی سے متاثر ہوئے اور قیمتی انسانی جانیں ضائع ہوئیں

تاہم عمران خان آج کہیں نظر نہیں آ رہے جبکہ نواز شریف کے قیادت میں ڈینگی کا خاتمہ کیا گیا تھا۔انہوںنے کہاکہ آج مزدور بے روز ہو گئے، کاروبار ختم ہو گئے، پاکستان کی معیشت دم توڑ گئی ہے، بیوہ اور یتیم آج جھولیاں اٹھا کر بد دعائیں دے رہے ہیں۔شہباز شریف نے کہا کہ عمران خان کا دل پتھر اور بھیجا خالی ہے، جادو ٹونے حکومت چلائی جا رہی اور پھونکوں سے تعیناتیاں ہو رہی ہیں،

عمران خان جادو ٹونے سے تبدلی لانا چاہتا تھا تاہم یہ ملک کی بربادی بن گئی ہے، 72 سال سے پاکستان میں اس سے بدتر حکومت نہیں دیکھی۔صدر مسلم لیگ ن نے کہا کہ ہم موجودہ اتحادیوں کیساتھ حکومت بنا کر 6 ماہ میں ملک ٹھیک کر دیں گے، 6 ماہ میں حالات بہتر نہ کر سکے تو میرا نام عمران خان نیازی رکھ دینا۔انہوں نے کہا کہ کشمیر میں ظلم پر ہم پارلیمنٹ گئے، سپہ سالار نے بریفنگ دی لیکن

یہ شخص نہیں آیا۔شہباز شریف نے کہا کہ پارلیمنٹ کے اندر تبدیلی پارلیمنٹ کا آئینی حق ہے، غرور دفن ہو گا، نواز شریف کی قیادت میں پھر پاکستان کو بنائیں گے۔ شہباز شریف نے کہاکہ آزادی مارچ تحریک کا پہلا حصہ ہے، اس کو آگے بڑھانا ہے۔مسلم لیگ (ن) کے صدر نے کہا کہ ہم جب ریاست مدینہ کی بات کرتے ہیں تو ہر مسلمان جذباتی ہوجاتا ہے، ہماری حکومت میں کینسر کے مریضوں کے لیے

مفت دوائیاں دی جاتی تھیں، آج ادویات تک میسر نہیں ہیں، کیا ریاست مدینہ میں اس طرح کا کوئی عمل ہوسکتا تھا؟موجودہ حکومت پر تنقید کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ طلبا و طالبات سے وظیفے چھین لیے گئے، مزدور بے روزگار ہیں، دکاندار کی دکان بند ہوگئی، سرمایہ کار کا سرمایہ ختم ہوگیا، یتیم اور بیوائیں حکومت کو بدعائیں دے رہے ہیں۔

شہباز شریف نے کہا کہ سوا سال میں 22کروڑ عوام کی چیخیں نکل گئی ہیں لیکن آج دن آگیا ہے کہ عمران خان کی چیخیں نکلنی چاہیے۔شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان کی معیشت دم توڑ گئی ہے، وزیراعظم عمران خان کے لیے ایک کروڑ نوکریاں دینا تو دور کی بات ہے، لاکھوں مزدوں کو بے روزگار کردیا، لوگوں کی چھت چھین لی گئی اور ڈاکٹرز اور نرسیں سراپا احتجاج ہیں۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…