جمعرات‬‮ ، 07 اگست‬‮ 2025 

وزیر اعظم ہاؤس میں عمران خان کا استعفی ڈسکس، جہانگیر ترین نے حقیقت آشکار کر دی

datetime 31  اکتوبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آن لائن)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کے استعفیٰ کے آپشن پر کوئی بات نہیں کی گئی اور نہ ہی اس کا سوال پیدا ہوتا ہے۔صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے جہانگیر ترین نے کہا کہ پرویز خٹک کی سربراہی میں کمیٹی بنی ہوئی ہے جو مولانا فضل الرحمان سے مذاکرات کرے گی۔ صحافی نے سوال پوچھا کہ کیا وزیر اعظم ہاؤس میں عمران خان کا استعفی ڈسکس ہوا ہے؟ اس سوال کے جواب میں جہانگیر ترین نے کہا کہ وزیر اعظم کے استعفیٰ کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا

، ان کے استعفیٰ کے حوالے سے نہ کہیں کوئی بات ہوئی اور نہ ہی اس بارے میں کوئی بات ہوگی۔جہانگیر ترین نے کہا کہ حکومت آزادی مارچ سے پریشان نہیں ہے، احتجاج کرنا مولانا فضل الرحمان کا جمہوری حق ہے۔تاجروں کے ساتھ معاہدے کے حوالے سے جہانگیر ترین نے کہا کہ بہت اچھا فیصلہ ہوگیا ہے، کوشش ہے کہ جو تاجر ٹیکس نیٹ میں نہیں ہیں انہیں نیٹ میں لایا جائے، تاجر تنظیموں کے رہنما بھی متفق ہیں کہ اب وقت پر آگیا کہ تاجر ٹیکس نیٹ میں آئے، ان کو ٹیکس نیٹ میں لانے کیلئے آسان طریقہ کار اپنایا جائے گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



انٹرلاکن میں ایک دن


ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…