اتوار‬‮ ، 29 دسمبر‬‮ 2024 

حکومت کا شدید بیمار قیدیوں کو بھی علاج معالجے کی معیاری سہولتیں دینے کا فیصلہ

datetime 31  اکتوبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی)وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی زیرصدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس منعقد ہوا۔ وزیراعلیٰ آفس میں منعقدہ اجلاس میں مارچ کے شرکاء کی سکیورٹی اور امن و امان قائم رکھنے کیلئے کئے جانے والے اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں مارچ کے حوالے سے مختلف شہروں میں اٹھائے گئے سکیوررٹی اقدامات پر بھی غور کیا گیا۔ وزیراعلیٰ نے پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو چوکس رہنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کے لئے

ہرممکن اقدام اٹھایا جائے۔ کسی کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت ہر گز نہیں دی جائے گی اورکاروبار زندگی میں کسی کو خلل نہیں ڈالنے دیں گے۔ قانون ہاتھ میں لینے والوں کے خلاف قانون حرکت میں آئے گا۔ صوبے میں قانون کی عملداری کو ہر قیمت پر یقینی بنایا جائے گا۔وزیراعلیٰ کی خصوصی ہدایت پر اجلاس میں جیلوں میں بند شدید بیمار قیدیوں کو بھی علاج معالجے کی معیاری سہولتیں دینے کا فیصلہ کیا گیا۔ وزیراعلیٰ نے ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ سے جیلوں میں بند شدید بیمار قیدیوں کی فہرست طلب کر لی۔ وزیراعلیٰ نے ہدایت کی کہ شدید بیمار قیدیوں کی فہرست جلد تیار کرکے پیش کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ جیلوں میں بند قیدیوں کو بھی بہترین علاج معالجہ دیں گے۔ یہ دو نہیں، ایک پاکستان ہے۔ جیلوں میں بند شدید بیمار قیدیوں کو بھی علاج معالجے کی معیاری سہولتیں ملنا ان کا حق ہے اور پنجاب حکومت یہ حق شدید بیمار قیدیوں کو دے گی۔ انسپکٹر جنرل پولیس نے مارچ کے شرکاء کی سکیورٹی اور صوبے میں امن و امان کی صورتحال کے بارے میں بریفنگ دی۔صوبائی وزیر قانون راجہ بشارت، ا نسپکٹر جنرل پولیس،ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ، ایڈووکیٹ جنرل پنجاب، پرنسپل سیکرٹری وزیراعلیٰ اور اعلیٰ حکام نے اجلاس میں شرکت کی۔انجینئرز کی تربیت کیلئے محکمہ ہائیر ایجوکیشن پنجاب اور لیمپرو میلن لمیٹڈ پاکستان کے درمیان معاہدے پر دستخط کیے گئے۔

وزیراعلیٰ آفس میں منعقدہ تقریب کے مہمان خصوصی وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار تھے۔سیکرٹری محکمہ ہائیر ایجوکیشن پنجاب ساجد ظفر ڈال اور صدر لیمپرو میلن پاکستان صباحت رفیق نے مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کئے۔معاہدے کے تحت ہر سال 5 ہزار انجینئرز کو لیمپرو میلن سرٹیفکیشن کا کورس کرایا جائے گا۔ محکمہ ہائیر ایجوکیشن پنجاب کی یونیورسٹیوں اور تعلیمی اداروں کے انجینئرز لیمپرو میلن سرٹیفکیشن کا کورس کے اہل ہوں گے۔ہر سال 5 ہزار انجینئرنگ کے

طالب علم لیمپرو میلن سرٹیفکیشن کا امتحان دیں گے اوریہ معاہدہ اگلے 10 برس کیلئے ہوگا۔لیمپرو میلن سرٹیفکیشن کے امتحان میں کامیاب انجینئرز کو روزگار کے بہترین مواقع میسر آئیں گے۔لیمپرو میلن لمیٹڈ 50 طالب علموں کو فری تربیت بھی فراہم کرے گی۔وزیراعلیٰ نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دنیا بھر میں سیمی کنڈکٹر انڈسٹری میں انجینئرز کی بڑھتی ہوئی طلب کی ضروریات پورا کرنے کیلئے یہ معاہدہ بہت اہمیت رکھتا ہے اور اس معاہدے سے پاکستان خصوصاً پنجاب کے

انجینئرز کو سیمی کنڈکٹر انڈسٹری میں بہترین روزگار کے مواقع ملیں گے اوراگلے 5 برس کے دوران پاکستان کے 70 ہزار انجینئرز انٹرنیشنل سیمی کنڈکٹر انڈسٹری میں ملازمتیں حاصل کرسکیں گے۔انہوں نے کہا کہ نوجوانوں میں سکلز کو فروغ دینا وقت کا تقاضا ہے۔ نوجوانوں کے روشن مستقبل پروگرام کیلئے یہ پروگرام ایک نوید ہے۔ صوبائی وزیر ہائر ایجوکیشن یاسرہمایوں،اراکین اسمبلی،چیئرمین منصوبہ بندی و ترقیات،ڈی جی لاہوروالڈ سٹی اتھارٹی، متعلقہ افسران اورلیمپرو میلن لمیٹڈ کے

حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے وفاقی سیکرٹری ڈاکٹر اعجاز منیر کی والدہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے اپنے تعزیتی پیغام میں سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کی روح کو جوار رحمت میں جگہ دے اور غمزدہ خاندان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔ وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے لاہور ہائی کورٹ کی جسٹس عالیہ نیلم کے والد کے انتقال گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے اپنے تعزیتی پیغام میں سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعلیٰ نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کی روح کو جوار رحمت میں جگہ دے اور غمزدہ خاندان کو یہ صدمہ صبر و تحمل سے برداشت کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔



کالم



صدقہ


وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…