شکر گڑھ ( آن لائن )وکلا گردی کا ایک اور واقعہ ۔شکر گڑھ کچہری میں خاتون پر تھپڑوں کی بارش کر دی۔پولیس خاموش تماشائی ، تفصیلات کے مطابق امرت بی بی مقدمے میں پیشی پر کچہری آئی۔بااثر افراد نے خاتون پر صلح کے لیے دباؤ ڈالا۔خاتون نے صلح کرنے سے انکار کر دیا جس سے جھگڑا ہو گیا۔جب کہ مخالف پارٹی کے وکلاء نے خاتون پر حملہ کر دیا۔خاتون کا کہنا ہے کہ کچہری میں مجھے مارا پیٹا گیا۔خاتون نے یہ بھی کہا کہ مجھے اتنا مارا گیا کہ میرے کپڑے تک پھاڑ
دئیے گئے۔اس واقعے میں میرے بازو پر چوٹیں آئی ہیں۔ماہر قانون کرم قریشی نے اس واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے اور کہا ہے وکلا کو ایسا رویہ زیب نہیں دیتا۔کچھ وکلاء نے قانونی راستہ اپنانے کی بجائے تشدد کا راستہ اختیار کیا ہے جو کہ بہت غلط تاثر دیتا ہے۔وکلاءنے واقعے پر اظہارِ افسوس کی بجائے بار میں ہڑتال کر دی اور مذکورہ خاتون کو پیشہ ور قرار دے دیا۔وکلاءنے الزام لگایا کہ خاتون نے ساتھیوں کے ہمراہ وکیل کو اغوا کرنے کی کوشش کی۔