پیر‬‮ ، 23 دسمبر‬‮ 2024 

وزیراعظم عمران خان کب استعفیٰ دے رہے ہیں؟ بلاول زرداری نے بڑا دعویٰ کردیا‎

datetime 28  اکتوبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آن لائن)پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹوزرداری نے کہا ہے کہ سابق صدر آصف علی زرداری کو صحت کی وہی سہولیات ملنی چاہئیں جو ہر پاکستانی کا حق ہے،ہسپتال کے ڈاکٹرز حکومت کے پریشر میں آسکتے ہیں،ہمارا مطالبہ ہے کہ نجی ڈاکٹرز بھی ان کا معائنہ کریں،آصف علی زرداری کے کیسز کو سندھ سے پنجاب میں منتقل کیا گیا ہے،آنے والے وقت میں اس کے نقصانات نظر آئیں گے،

عدلیہ کو اس سسٹم کو درست کرنا چاہئے،ہم طبی بنیادوں پر آصف علی زرداری کی ضمانت کروانا چاہتے ہیں لیکن وہ ماننے کو تیار نہیں،ہم ان کو منانے کی کوشش کر رہے ہیں،پاکستان پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ(ن) کی قیادت کی جانوں سے کھیلا جارہا ہے،آصف علی زرداری کی طبیعت خراب ہے لیکن حوصلہ بلند ہے،وہ بے نظیر شہید اور ذوالفقار علی بھٹو کے نظریے پر آج بھی قائم ہیں۔کٹھ پتلی حکومت سے ملک نہیں چل رہا،میں آزادی مارچ کوسلام پیش کرتا ہوں، آزادی مارچ میں (ن) لیگ اور پیپلز پارٹی کے جھنڈے نظر آرہے ہیں۔ ہم جمہوریت کے ساتھ کھڑے ہیں،ہم تو پارلیمنٹ کے اندر مسائل حل کرناچاہتے ہیں مگر عمران خان نے خود پارلیمان کو تالا لگا دیا ہے،حکومت سے ملک اور معیشت نہیں چل رہی۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے پمز ہسپتال کے کارڈیک سنٹر کے باہر آصف علی زرداری سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ان کے ہمراہ آصف علی زرداری کے وکلاء لطیف کھوسہ،فاروق ایچ نائیک،مصطفیٰ نواز کھوکھر،پلوشہ خان اور نذیر ڈھوکی بھی تھے۔بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ میں کافی دیر سے کہہ رہا ہوں اور نیب حکومت اور ہسپتال کے ڈاکٹروں نے کہا کہ ان کو ہسپتال منتقل کیا جانا چاہئے،لیکن حکومت نے پہلے بھی ایک روز ہسپتال رکھنے کے بعد دوبارہ جیل شفٹ کردیا تھا،اس پر ہم نے عدالت سے رابطہ کیا،جس پر میڈیکل بورڈ نے فیصلہ دیا کہ ان کو ہسپتال منتقل کیا جانا چاہئے لیکن عدالتی حکم کے باوجود حکومت نے اس پر عمل نہیں کیا۔

انہوں نے کہا کہ ہسپتال ڈاکٹروں کے علاوہ خاندان کی طرف سے بھی فراہم کئے گئے ڈاکٹروں سے بھی انہیں معائنے کا موقع ملنا چاہئے اور عدالت کے حکم پر پوری طرح عمل درآمد ہونا چاہئے۔ابھی تک آصف علی زرداری پر کچھ ثابت نہیں ہوا،صرف الزام پر ہی گرفتار کیا گیا ہے جبکہ نوازشریف کو سزا ہونے پر گرفتار کیا گیا تھا۔پاکستان پیپلزپارٹی اور ن لیگ کی قیادت کی جانوں سے کھیلا جارہا ہے۔آصف علی زرداری ابھی بھی عمران خان کے قیدی ہیں،

اس لئے ہمارا مطالبہ ہے کہ نجی ڈاکٹر بھی ان کا معائنہ کریں۔انہوں نے کہا کہ سندھ کے کیس کو اسلام آباد شفٹ کرکے آصف علی زرداری کو قیدی بنایا گیا ہے جو غیر قانونی ہے،ان کی طبیعت خراب ہونے کے باوجود ان کا حوصلہ بلند ہے اور وہ بے نظیر بھٹو اور ذوالفقار علی بھٹو کے نظریے پر قائم ہیں۔انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت پر اعتماد نہیں کرتا،حکومت سے ملک، معیشت اور سیاست نہیں چل رہی ہے، نا اہل حکمران ملک نہیں چلا سکتے۔انہوں نے کہا کہ

نوازشریف کی طرح آصف علی زرداری کے بھی تمام ٹیسٹ کروائے جائیں اور ان کی رپورٹس دکھائی جائیں،قانون سب کیلئے برابر ہونا چاہئے۔آصف علی زرداری طبی بنیادوں پر رہا ہونے کیلئے تیار نہیں ہیں۔انہوں نے کہا کہ میں آزادی مارچ کوسلام پیش کرتا ہوں، آزادی مارچ میں ن لیگ اور پیپلز پارٹی کے جھنڈے نظر آرہے ہیں۔ہم جمہوریت کے ساتھ کھڑے ہیں، وزیر اعظم نے پارلیمنٹ کوتالہ لگادیا اور نیب کوکھلونا بنا لیاہے جس کی وجہ سے ہم احتجاج پر مجبور ہورہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہماری پوری کوشش ہوگی کے جمہوریت کونقصان نہ پہنچے لیکن حکومت نے خود پارلیمان کوبند کر کے ہم کومشکل میں ڈال دیاہے۔

ابھی تو سفر شروع ہواہے، ابھی بہت کچھ ہونیوالا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ آصف زرداری کاعلاج ڈاکٹرزکی ہدایت کے مطابق ہوناچاہئے، طبی سہولتیں لیناآصف زرداری کابنیادی حق ہے۔انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی نے ہمیشہ جمہوریت کی بات کی ہے اور موجودہ حکومت نے میڈیا کے اداروں کو بند کرنا شروع کردیا ہے،فی الحال ہمارا فوکس آصف علی زرداری کی صحت ہے،ان کو وہ سب ملنا چاہئے جو ہر پاکستانی کا حق ہے، ایک نجی ٹی وی چینل کے مطابق بلاول بھٹو نے وزیراعظم کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ایک نااہل وزیراعظم ملک پر مسلط ہے جو جلد مستعفی ہو گا، اس ملک کی عوام نے واضح پیغام دے دیا ہے کہ کٹھ پتلی وزیراعظم یہ ملک نہیں چلا سکتا، بلاول بھٹو نے کہا کہ وزیراعظم بہت جلد استعفی دینے والے ہیں اور بہت جلد پاکستان کا اچھا وقت آنے والا ہے۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…