منگل‬‮ ، 05 اگست‬‮ 2025 

 ایف بی آرکے ساتھ ڈیڈ لاک برقرار،  آل پاکستان انجمن تاجران نے آزادکشمیر،گلگت بلتستان سمیت ملک بھر میں مکمل شٹر داؤن ہڑتال کا اعلان کردیا

datetime 28  اکتوبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی) صدر آل پاکستان انجمن تاجران اجمل بلوچ نے کہا کہ ایف بی آرکے ساتھ ڈیڈ لاک برقرار ہے، 29 اور 30 اکتوبر کو آزادکشمیر،گلگت بلتستان سمیت ملک بھر میں مکمل شٹر داؤن ہڑتال ہوگی۔ جبکہ ایف بی آر کے ساتھ مذاکرات سے انکار نہیں کرتے۔

نیشنل پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے آل پاکستان انجمن تاجران کے صدر اجمل بلوچ نے کہا کہ ایف بی آر کے ساتھ اس سے پہلے بھی کئی مرتبہ مذاکرات ہوچکے ہیں،چیئرمین ایف بی آر کی جانب سے جواب ملتا ہے فکسڈ ٹیکس کا نظام لا رہے ہیں مگر دو گھنٹے بعد وہ اپنا بیانیہ بدل دیتے ہیں، انہوں نے کہا کہ اب انجمن تاجران کے رہنما تھک چکے ہیں، اس لئے ملک بھر میں 29 اور30 اکتوبر کو شٹر ڈاؤن ہڑتال ہوگی، اجمل بلوچ نے مزید کہا کہ آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدہ کرتے وقت ایف بی آر کو بتانا چاہیے تھا کہ اتنا پیچیدہ ٹیکس نظام ملک پاکستان میں نہیں چل سکتا، جبکہ آئی ایم ایف کی ٹیم کو بھی چاہیے کہ وہ تاجر رہنماؤں کے ساتھ مذاکرات کرے تاکہ تاجر برادری ان کو یہ بتا سکے کہ جو معاہدات وہ بیرون ممالک کے ساتھ کرتے ہیں وہ پاکستان میں ممکن نہیں ہے، پاکستان کے تاجر اتنے پڑھے لکھے نہیں ہیں آئی ایم کو چاہیے کہ معاہدہ میں تبدیلی کرے، انہوں نے یہ بھی کہا کہ پاکستانی تاجر اتنی کڑی شرائط پر عمل درآمد نہیں کرسکتا، ان سخت شرائط کی وجہ سے پاکستانی تاجروں کا کاروبار تباہ ہو کر رہ گیا ہے، اسکے علاوہ ایف بی آر میں کرپشن کی وجہ سے پاکستانی تاجر پہلے ہی خوف میں مبتلاۂے جبکہ موجودہ مشیر خزانہ اور چیئرمین ایف بی آر جب سے تعینات ہوئے ہیں مسائل میں مسلسل اضافہ ہوا ہے اور کاروبار کا پہیہ بری طرح سے رک کر رہ گیا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مورج میں چھ دن


ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…