منگل‬‮ ، 02 جون‬‮ 2026 

راولپنڈی،شہر اور کینٹ کی تمام مرکزی انجمن تاجران  نے بھی دو دن مسلسل شٹر ڈاون ہڑتال کا اعلان کر دیا

datetime 27  اکتوبر‬‮  2019 |

راولپنڈی(این این آئی)شہر اور کینٹ کی تمام مرکزی انجمن تاجران  نے مشترکہ مشاورتی اجلاس کے بعد 29اور30 اکتوبر کو  بھر پور  شٹر ڈاون ہڑتال کا اعلان کر دیا ہے  تفصیلات کے مطابق  شہر اور کینٹ کی تمام مرکزی انجمن تاجران نے آل پاکستان مرکزی انجمن تاجران کی کال پر لبیک کہتے ہوئے مقامی ہوٹل میں مشترکہ اجلاس کے بعد   مشترکہ پریس کانفرنس میں ہڑتال کا اعلان کیا۔

پریس کانفرنس میں شاہد غفور پراچہ،ارشد اعوان،شرجیل میر،شیخ حفیظ، زاہد بختاوری،طارق جدون،ساجد بٹ،عبدالوحید پراچہ،رانا خرم،قادر میر،راجہ شمعون،طاہر تاج بھٹی،شیخ شبیر،طارق وحید بٹ  اور شہر بھر کی تاجر تنظیموں کے نمائندگان شریک تھے۔ انہوں نے پریس کانفرنس  سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ  یہ ہڑتال ملک بھر  ایف بی آر کی ظالمانہ  عوام دشمن پالیسیوں اور تاجر دشمن ٹیکسوں   کی خلاف کی جا رہی ہے۔دو روزہ ہڑتال میں تمام چھوٹی بڑی دکانین اور بازار مکمل طور پر بند رہیں گے۔انہوں نے کہا کہ  تاجر ملکی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کا کردار ادا کر رہے ہیں اور دنیا بھر میں حکومتیں تاجرون کے سہولیات فراہم کرتی ہیں لیکن موجودہ حکومت مین الٹی گنگا بہ رہی ہے۔ تاجروں کو دیوار سے لگایا جا رہا ہے جس کی وجہ سے ملکی معیشت  دن بدن کمزور ہوتی جا رہی ہے،جس کا خمازہ ملک اور عوام بھگت رہے ہیں۔  ایف بی آر  ملک  کی ریڑ ھ کی ہڈی کا کردار ادا کرنے والی تاجر برادری پر   وار کر کے اسے کمزور کرنے کے درپے ہے۔وزیر اعظم  سے مطالبہ ہے کہ  وہ ایف بی آر کو حکم دے کہ وہ تاجروں سے با مقصد مذاکرات کرے۔ شہر اور کینٹ کی تمام مرکزی انجمن تاجران  نے مشترکہ مشاورتی اجلاس کے بعد 29اور30 اکتوبر کو  بھر پور  شٹر ڈاون ہڑتال کا اعلان کر دیا ہے



کالم



کین کون میں چار دن


کین کون (Cancun) میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…