جمعرات‬‮ ، 26 دسمبر‬‮ 2024 

بجلی،ڈیزل کی قیمت انتہائی کم ہو سکتی ہے اگر۔۔۔!!! معروف ایٹمی سائنسدان ڈاکٹرثمر مبارک نےحکومت کو اہم مشورہ دیدیا

datetime 23  اکتوبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)پاکستان کے ایٹمی سائنسدان ڈاکٹرثمر مبارک نے کہا کہ تھر میں کوئلے کا دنیا کا تیسرا بڑا ذخیرہ ہے، چین میں کول گیس کو ڈیزل میں تبدیل کیا جاتا ہے امید ہے کہ چینی کمپنیاں تھر آکر کوئلے سے ڈیزل بنانے میں دلچسپی لیں گی۔

خصوصی گفتگو کرتے ہوئے ایٹمی سائنسدان ڈاکٹر ثمر مبارک نے کہا کہ کوشش تھی کہ حکومت کی توجہ تھر کو کوئلے کی طرف دلائوں،تھر میں175کلومیٹر کی گہرائی میں زیر زمین کوئلہ موجود ہے، ہم نے 2015 سے 2018 تک 220 ملین کیوبک فٹ گیس بنائی ہے۔انہوں نے کہاکہ تھرکول گیس سے بجلی،ڈیزل بنایا جاسکتا ہے کہ جبکہ تھرکول گیس سے کیمیکل اور فرٹیلائز بنانا بہت سستا کام ہے۔انہوں نے کہاکہ جب اپنے لوگ کام کرتے ہیں توقدرنہیں کی جاتی اور تو اور اگر پاکستان میں کوئی کام سے متعلق کچھ بتائے تو اس کی قدر نہیں ہوتی لیکن اگر کوئی غیر ملکی کمپنی یہ بات کہے تو اسکی اہمیت بہت بڑھ جاتی ہے یہاں تو گھر کی مرغی دال برابر سے بھی بری صورتحال ہے۔انہوں نے کہا کہ غیرملکی کارپوریٹ کمپنیز نے ڈیزل پلانٹ کیلئے رابطہ کیاتھا اور اشتراک کا بھی کہاتھا مگرحکومت کاتعاون ضروری ہے،غیرملکی کارپوریٹ کمپنیز کی پیشکش سے ن لیگ حکومت کوآگاہ کیاتھا۔ڈاکٹر ثمر مبارک نے بتایا کہ مسلم لیگ نواز کے دورمیں احسن اقبال کو ہم نے بہت پریزینٹیشن دی تھی لیکن احسن اقبال نے کہا کہ ہم اب ڈیزل پلانٹ پر پیسہ نہیں لگاناچاہتے۔ایٹمی سائنس دان ڈاکٹر ثمر مبارک نے کہا کہ 2ہزار میگاواٹ کاپلانٹ لگانا ہے تو200سے300ملین ڈالرلگاناپڑیں گے۔

موضوعات:



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…