بدھ‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2024 

باپ بیٹا لوٹ مار کا حساب نہیں دے پارہے ہیں تو اس میں حکومت کا کیا قصور؟حادثاتی چیئرمین دکھڑا والد کا سناتے ہیں اور دھمکیاں ہمیں دیتے ہیں،مراد سعیدنے کھری کھری سنادیں

datetime 21  اکتوبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آن لائن) وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید نے کہا ہے کہ حادثاتی چیئرمین دکھڑا والد کا سناتے ہیں اور دھمکیاں ہمیں دیتے ہیں۔تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید نے بلاول بھٹو کی گفتگو پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ

والد کو گاجریں کھاتے ہوئے سوچنا چاہئے تھا کبھی نہ کبھی پیٹ میں درد ہوگا۔مراد سعید نے کہا کہ بلاول کے والد کو سوچنا چاہئے تھا جرم میں ان کے شراکت دار نواز کو تاحیات اقتدار میں نہیں رہنا، باپ بیٹا لوٹ مار کا حساب نہیں دے پارہے ہیں تو اس میں حکومت کا کیا قصور ہے۔وفاقی وزیر نے کہا کہ تحریک انصاف کو عوام نے ووٹ ہی ان سے جواب مانگنے کے لیے دیا تھا، باپ بیٹا چوری سے باز نہیں آئے تو ہم حساب مانگنے سے کیوں باز آئیں۔انہوں نے کہا کہ حادثای چیئرمین جان لیں جب عوام میں شعور آتا ہے تو لاڑکانہ ہاتھ سے جاتا ہے، جب زیادہ شعور آتاہے تو سندھ بھی خطرے میں پڑ جاتا ہے۔مراد سعید نے کہا کہ مولانا کی شرارتیں کام آئیں گی نہ آپ کے واویلوں سے کچھ ہوگا، قومی خزانے سے چرائی دولت واپس کرنے کے علاوہ کوئی چارہ نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ جھوٹی تنقید یا الزام تراشی کے کسی حربے سے مرعوب ہوئے نہ ہوں گے، اگلی باری انشا اللہ سندھ سے بھی اس کرپٹ ٹولے کو الوداع کہیں گے۔واضح رہے کہ اس سے قبل بلاول بھٹو زرداری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حکومت کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…