پیر‬‮ ، 04 اگست‬‮ 2025 

دھرنا کس طرز پر ہوگا،کتنے کارکنوں پر مشتمل جماعت ہوگی؟کتنے خادم ہوں گے،حساس اداروں کی رپورٹ،حیرت انگیزانکشافات

datetime 20  اکتوبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آن لائن) جے یو آئی(ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی اعلان کردہ آزادی مارچ کے لیے کارکنوں کو انتظامات کی ہدایت جاری کردی گئیں۔آزادی مارچ میں جے یو آئی ف کے کارکن سلنڈر، چولھے اور بستر ساتھ لائیں گے،جہاں روکا گیا وہیں دھرنا دے کراس شہر کو لاک ڈاون کر دیں گے، مارچ سے قبل جے یوا?ئی ف موٹر سائیکل سوار ریلیاں نکالیں گے تبلیغی جماعت کی طرز پر

کارکن ا?زادی مارچ میں شرکت کریں گے۔ ایک حساس ادارے کی رپورٹ کے مطابق جے یو آئی ف کی میٹنگز کا سلسلہ عروج پر ہے۔ کارکنوں کو گرفتاری سے بچنے کی ہدایت کی گئی ہے،حساس اداروں نے مارچ کے حوالے سے رپورٹس مرتب کرنا شروع کر دی ہیں۔رپورٹ کے مطابق مارچ اور دھرنا تبلیغ کی طرز پر ہو گا۔ 10 سے 12 کارکنوں پر ایک جماعت ہوگی، 2 خادم ہوں گے، خادم تبدیل ہوتے رہیں گے ہر جماعت مل جل کر امداد باہمی کے تحت پیسے اکٹھے کر کے مارچ میں شریک ہوگی اور کھانا وغیرہ پکائیں گے۔اس طرح دھرنا اور مارچ کے اخراجات پورے کیے جائیں گے، گرفتاریوں پر خود بخود امیر بھی تبدیل ہو جائیں گے۔ کارکنوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ ہر ممکن صورت گرفتاری سے بچا جائے اور ہر کارکن اپنی مالی حیثیت کے مطابق مارچ میں شریک ہوگا۔ جمعیت کے وکلا اور ڈاکٹروں کی ذمہ داری خدمت پر مامور ہوگی۔ وکلااپنے کارکنوں کو مفت قانونی معاونت اور ڈاکٹر مفت طبی سہولت فراہم کریں گے جن کے ساتھ ابتدائی طبی امداد کاسامان ہمراہ ہو گا۔ مارچ سے قبل موٹر سائیکل سواروں کی ٹولیاں ملک بھر میں ریلیاں نکالیں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سات سچائیاں


وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…