اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام فارم کی آڑ میں نکا ح ہونے لگے ۔ قومی اخبار کی رپورٹ کے مطابق ڈہر کی میں بینظیر انکم سپورٹ کا فارم پر کرنے کا جھانسہ دیکر خاتون کا نکاح کروا دیا گیا ۔ تفصیلات کے مطابق ڈہرکی کے علاقے مغل پورہ میں بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کی نمائند بن کر گل ناز کے گھر آنے والے شبانہ ملک نامی خاتون نے گل ناز سے بے نظیر انکم سپورٹ کا فارم ظاہر کر کے نکاح نامے پر دستخط کر الیے ۔ گل ناز نے الزام لگایا کہ
اس کا نکاح گڈو کے رہائشی غلام یاسی سے کروا دیا گیا جسے اس نے کبھی دیکھا اور نہ ہ وہ اسے جانتی ہے۔ بے نظیر انکم سپورٹ کی نمائندہ بن کر آنے والے شبانہ ملک کے دو ساتھی بھی اس کے ہمراہ تھے ، گل ناز نے بتایا کہ مذکورہ معاملے کو خفیہ رکھنے کیلئے اسے شبانہ ملک کی جانب سے مسلسل دھمکیاں دی جارہی ہیں جبکہ مقامی پولیس بھی کاروائی کرنے سے انکارکر رہی ہے ۔ گل ناز نے اعلیٰ حکام سے واقعے کا نوٹس لے کر ملزمان کیخلاف کاروائی کا مطالبہ کیا ہے ۔