اخبار بیچنے والے کے بیٹے نے انٹر امتحانات میں پورے کراچی میں پہلی پوزیشن حاصل کر لی، نتیجہ کا پتہ چلنے پر عظیم باپ کی کیا حالت ہوئی؟جان کر آپ بھی جذبات پر کنٹرول نہیں کر پائینگے

20  اکتوبر‬‮  2019

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) اخبار فروش کے بیٹے نے انٹر کے نتائج میں پورے کراچی میں پہلی پوزیشن حاصل کر لی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق حبیب نامی شخص ایمپریس مارکیٹ میں گزشتہ 45 سال سے اخبار بیچنے کا کام کر رہے ہیں۔

ان کی خواہش تھی کہ میری اولاد بھی پڑھ لکھ کر کسی مقام پر پہنچ جائے۔تین بہنوں کے اکلوتے بھائی انس نے تابانی کالج میں داخلہ لیا۔دن رات محنت کی،انتھک محنت کر کے 1100 میں سے 969 نمبر حاصل کیے۔انس کا کہنا ہے کہ مستقل کئی کئی گھنٹوں تک بجلی کا غائب ہونا تعلیمی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے۔بیٹے کی کامیابی پر والد بھی جذباتی دکھائی دئیے۔ان کا کہنا تھا کہ میرا بیٹا میرا فخر ہے۔آج میر اخواب پورا ہو گیا۔انہوں نے بجھے الفاظ میں یہ بھی کہا کہ کراچی اب وہ نہیں رہا جو میں نے 45 سال پہلے دیکھا تھا۔یہاں لوگ ایک دوسرے سے پیار کیا کرتے تھے، خیال رکھتے تھے کوئی ڈر خوف نہیں ہوتا تھا۔اب وہ محبت اور خلوص نظر نہیں آتا۔میں اپنا کراچی اور اپنا پاکستان امن کا گہوارہ بنتے دیکھنا چاہتا ہوں۔انٹر میں پہلی پوزیشن لینے والے انس مستقبل میں سی اے کرنے کے خواہشمند ہیں وہ داخلہ تو لےچکے ہیں تاہم بھاری فیس ادا کرنا ان کے بس میں نہیں ۔انس کے والد نے میڈیا سے گفتگو میں حکومت سے مدد نہیں مانگی اور کہا کہ محنت کروں گا اور بیٹے کو سی اے کراؤں گا۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…