بدھ‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2024 

2005 میں متحدہ مجلس عمل‎مشرف کیخلاف کھل کر سامنے آئی تو سابق صدر نے ان کا ’’بندوبست‘‘آئی بی کے ذریعے کیسے کروایا؟تہلکہ خیز انکشافات

datetime 19  اکتوبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)سینئر صحافی اور کالم نگار اعزا ز سید اپنے آج کے کالم ’’راج نیتی کے ماہر اورنیا چھانگا مانگا‘‘ میں لکھتے ہیں کہ۔۔۔ جنرل پرویز مشرف کے عروج کے دنوں کی بات ہے، جماعت اسلامی کے قاضی حسین احمد، جمعیت علمائے اسلام (ف) کے مولانا فضل الرحمٰن کی قیادت میں متحدہ مجلس عمل یا ایم ایم اے نے

اس وقت خیبر پختونخوا میں حکومت بنا رکھی تھی۔ظاہر ہے یہ حکومت پرویز مشرف کی مرضی سے ہی بنی تھی مگر پرویز مشرف اور ایم ایم اے میں نوک جھونک اور فرینڈلی فائرنگ بھی ہوتی رہتی تھی۔ مشرف روشن خیال اعتدال پسندی کے حامی تھے تو ایم ایم اے کے زعما اسلام کے داعی۔ 2005ء تک ایک وقت ایسا آیا کہ متحدہ مجلس عمل پرویز مشرف کے خلاف ایسے کھل کر میدان میں آئی کہ فوجی ڈکٹیٹر خود تلملا اٹھا۔ اس وقت کے آئی بی کے سربراہ کو طلب کرکے ایم ایم اے کا ’’بندوبست‘‘ کرنے کا حکم دیا گیا۔آئی بی نے ایک افسر کی ڈیوٹی لگائی، ہوم ورک کیا گیا اور اسی کی روشنی میں پارلیمنٹ لاجز میں ایک خاص قسم کی ایمبولینس کھڑی کروائی گئی۔بظاہر ایمبولینس دکھنے والی اس گاڑی میں دراصل خفیہ فلمبندی کرنے کا خصوصی نظام موجود تھا۔ ایک آپریشن کے ذریعے ایم ایم اے کے ایک سرکردہ رکن پارلیمنٹ کی پارلیمنٹ لاجز میں موجود سرکاری رہائشگاہ میں پہلے ہی خفیہ کیمرے نصب کیے جا چکے تھے۔جونہی ایم ایم اے کے مذکورہ رہنما و رکن پارلیمنٹ نے مبینہ طور پر اپنے تنہائی کے لمحات کو رنگین بنایا تو ساری رنگینی خفیہ کیمروں کے ذریعے ریکارڈ کر لی گئی۔مذکورہ رہنما کو اس کے مبینہ رنگین لمحات کی ریکارڈنگ کے بارے میں ایسے آگاہ کیا گیا کہ اس نے ایم ایم اے سے علیحدگی کا اعلان کر دیا۔ کرتے بھی کیوں نا؟ آئی بی نے کام ہی ایسا کیا تھا کہ مذکورہ رہنما ان کی ہدایات پر عملدرآمد نہ کرتا تو اس کی فلم اس کے عوامی تاثر اور مستقبل دونوں کا تیا پانچا کر ڈالتی۔ ان دنوں راج نیتی کے سب ماہر پرویز مشرف کو سلام کرتے تھے، وقت بدلا تو وہ لوگ بھی بدل گئے نتیجتاً مشرف کو گھر جانا پڑا۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…