اسلام آباد(این این آئی) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما بابر اعوان نے کہاہے کہ ریکوڈک اور کار کے کمپنیوں کے ساتھ معاملات طے ہوگئے ہیں،ریکوڈ ک چلے گا، کھلے گا اور دوڑے گا۔ تحریک انصاف کے رہنما بابر اعوان نے ویڈیو پیغام میں کہاکہ پاکستان نے معاشی محاذ پر مثبت اور بڑی کامیابی حاصل کرلی ہیں، ریکوڈک اور کار کے کمپنیوں کے ساتھ معاملات طے ہوگئے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ وزیر اعظم کے آنے کے بعدریکوڈک معاملے پر دونوں اطراف سے رابطے ہوئے اور بیک ڈور ڈپلومیسی شروع ہوگئی۔ بابر اعوان نے کہاکہ
ریکوڈک بورڈ آف گورنر سمجھتا ہے پاکستان میں ایک شفاف حکومت ہے۔ انہوں نے کہاکہ ریکوڈ ک چلے گا، کھلے گا اور دوڑے گا۔ انہوں نے کہاکہ کارکے سے متعلق پاکستان پر1.2ارب ڈالر جرمانے تھا، کارکے کمپنی کا 1.2ار ب ڈالر جرمانہ چھوڑنے پر معاملہ طے پاگیا۔ انہوں نے کہاکہ کارکے کے معاملے پر اصولی طور پر ویور طے ہوگیا،وزیر اعظم نے گیس پائپ لائن کے معاملے پر ایران سے بھی بات کی ہے۔بابر اعوان نے کہاکہ ایران نے پانچ سال تک گیس پائپ لائن کے معاملے پر کیس دائر نہ کرنے کی یقین دہانی کروادی ہے۔