جمعہ‬‮ ، 23 جنوری‬‮ 2026 

قومی احتساب بیورو نے اہم سیاستدان اور سابق وفاقی وزیر کی جائیداد ضبطی کی کارروائی شروع کردی

datetime 17  اکتوبر‬‮  2019 |

کراچی(این این آئی) قومی احتساب بیورو(نیب) نے سابق وفاقی وزیر بابر غوری کی جائیداد ضبطی کی کارروائی شروع کردی ہے۔کراچی کی احتساب عدالت میں کراچی پورٹ ٹرسٹ(کے پی ٹی)میں غیر قانونی بھرتیوں اور اختیارات کے ناجائز استعمال سے متعلق ریفرنس کی سماعت ہوئی۔نیب نے بابر غوری کیخلاف اشتہاری قرار دینے سے متعلق رپورٹ پیش کرتے ہوئے بتایا کہ ملزم کے خاکے آویزاں کرنے کی کارروائی مکمل ہوگئی ہے

اور جائیداد کی ضبطی کے حوالے سے کارروائی جاری ہے، سندھ میں موجودجائیداد کی تفصیل کی رپورٹ موصول ہوچکی ہے، لیکن پنجاب، بلوچستان اور کے پی کے سے تاحال تفصیلات موصول نہیں ہوئیں، تفصیلات موصول ہونے کیلئے وقت دیا جائے۔عدالت نے نیب کی درخواست منظور کرتے ہوئے سماعت 28 اکتوبر تک ملتوی کردی۔ اس ریفرنس میں ایم پی اے جاویدحنیف اور دیگر ملزمان گرفتار ہیں جبکہ بابر غوری مفرور ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



تہران میں کیا دیکھا(دوم)


مجھے2024ء میں تہران میں امام خمینی کا گھر اور ایران…

تہران میں کیا دیکھا

ہمارا گروپ 25 دسمبر 2025ء کو تہران پہنچا‘ اسلام…

چھوٹی چھوٹی نیکیاں اور بڑے معجزے

اسلام آباد کا بائیس سالہ طالب علم طلحہ ظہور…

ونڈر بوائے

یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…

ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا

والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…

پرسی پولس

شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…

کام یابی کے دو فارمولے

کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…