اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما اور سابق وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہاکہ حکومت کے خلاف تحریک میں تمام اپوزیشن جماعتوں کوساتھ دینا چاہیے۔ احسن اقبال نے کہا کہ حکومت کے خلاف ہراحتجاجی تحریک میں ہر اول دستہ کا کردار ادا کریں گے۔ میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اپوزیشن جماعتوں سے مل کر نئے انتخابات کے لیے ملک گیر مہم چلائیں گے۔ نواز شریف کی تجاویز پر مولانا
فضل الرحمان اٹھارہ اکتوبرکوجواب دیں گے۔ انہوں نے کہاکہ 13ماہ ہو گئے ہیں حکومت نے جنوبی پنجاب صوبے کے لیے کوئی کام نہیں کیا، نئے پاکستان اور جنوبی پنجاب کا نعرہ لگا کردھوکہ کیا گیا۔ لیگی رہنما احسن اقبال نے کہاکہ فوری طور نئے انتخابات کا مطالبہ کرتے ہیں۔ پنجاب میں بلدیاتی اداروں کو برطرف کرنا جمہوریت پر بدترین حملہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب سے تحریک انصاف انتقام لے رہی ہے اب پنجاب بچاؤ تحریک شروع کرنا ہو گی۔