منگل‬‮ ، 24 دسمبر‬‮ 2024 

تاجروں کا ہنگامی اجلاس، ملک بھر میں کاروباری سرگرمیاں بند کرنے کی دھمکی دیدی

datetime 16  اکتوبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(آن لائن)کراچی سندھ تاجر اتحاد کا ہنگامی اجلاس، مرکزی تنظیم تاجران پاکستان کے چیئرمین خواجہ سلیمان، صدر کاشف چودھری، جنرل سیکرٹری عبدلاقیوم آغاسمیت دیگر رہنماؤں کی شرکت، تنظیم تاجران کے رہنماؤں نے بھی ملک بھر میں کاروباری سرگرمیاں 2 روزکے لیے بند کرنے کی دھمکی دے دی۔اس موقع پر کراچی سندھ تاجر اتحاد کے چیئرمین و مرکزی تنظیم تاجران پاکستان کے سینئر وائس چیئرمین شیخ حبیب نے کہا ہے کہ

اس وقت پورا پاکستان بنجر بن رہاہے، فیڈرل بورڈ آف رینیو (ایف بی آر) کی ہٹ دھرمی کی وجہ سے کارباری سرگرمیاں ختم ہوچکی ہیں،ان حالات میں ہمارے پاس احتجاج کے سوائے کوئی راستہ نہیں ہے۔شیخ حبیب نے کہا کہ ہم کاروباری لوگ ہیں، ہم اپنا کاروبار بند کرنا نہیں چاہتے ہیں، اگر ہمیں بہت مجبور کیا گیا توہم بھی 2 روز کے لیے ہڑتال کا اعلان کریں گے۔شیخ حبیب نے مزید کہا کہ ہم نے ایف بی آر کے ساتھ کئی اجلاس کیے لیکن ایف بی آر اپنی ضد سے پیچھے ہٹنے کے لیے تیار نہیں ہے جس کی ملک بھر کے تاجر سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔شیخ حبیب کا کہنا تھا کہ اس وقت تاجر برادری بہت پریشان ہے،کاروباری سرگرمیاں مفلوج ہونے کی وجہ سے بے روزگاری میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے جس کی وجہ سے اسٹریٹ کرائم بھی بڑھ گئے ہیں۔شیخ حبیب نے کہا کہ گزشتہ 3ماہ کے دوران کراچی میں اسٹریٹ کرائم میں بہت زیادہ اضافہ ہو گیا ہے۔شیخ حبیب نے مزید کہا کہ اسی طرح لوگوں کا روزگار ختم ہوتا رہا اور بے روزگاری بڑھتی گئی تو ملک میں خانہ جنگی کی صورتحال پیدا ہو سکتی ہے۔ اس موقع پر شیخ حبیب نے چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ سے اپیل کی کہ وہ موجودہ صورتحال میں اپنا کردار ادا کرتے ہوئے کاروباری سرگرمیوں کو بحال کرنے کے لیے وزیر اعظم پاکستان عمران خان سے بات کریں اور تاجر برادری کے مسائل کو حل کرائیں کیونکہ احتجاج کی وجہ سے ملکی معیشت کو نقصان ہو رہا ہے۔



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…