اسلام آباد (این این آئی)اسلام آباد کے تعلیمی ادارے کے دورے کے موقع پر طالبہ نے شہزادہ ولیم کے ساتھ دل کو چھولینے والا مکالمہ کیا۔برطانوی شاہی جوڑا پاکستان کے 5 روزہ دورے پرگزشتہ روز پہنچا، منگل کو گرلز اسکول کے دورے کو برطانوی میڈیا نے کور کیا۔برطانوی میڈیا کے مطابق اسلام اذباد میں گرلز اسکول کے دورے کے دوران ایک طالبہ نے شہزادی ڈیانا سے اپنی والہانہ محبت کا اظہار کیا۔طالبہ نے شہزاد ہ ولیم سے گفتگو میں کہا کہ میں آپ کی والدہ لیڈی ڈیانا کی بہت بڑی مداح ہوں۔شہزادہ ولیم نے طالبہ کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ میں بھی اپنی والدہ کا بہت بڑا پرستار ہوں۔