جمعرات‬‮ ، 18 ستمبر‬‮ 2025 

لنگر کا اندازہ ان لوگوں کو کیسے ہو سکتا ہے جنہوں نے غریبوں کے منہ سے نوالے چھینے ہوں، علی محمد خان طلال چوہدری اور مولانا عطاء الرحمان پر برس پڑے

datetime 9  اکتوبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) لنگر کا اندازہ ان لوگوں کو کیسے ہو سکتا ہے جنہوں نے غریبوں کے منہ سے نوالے چھینے ہوں، علی محمدخان نے ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں مولانا عطاء الرحمان سے کہا کہ جن لوگوں نے پاکستان کا ستیاناس کیا آپ اس سیٹ اپ کا بھی حصہ رہے، ایل ایف او کے ذریعے، جو مشرف صاحب کا تھا، آپ کو اپنے صوبے کے عوام نے 2002ء کے بعد ریجیکٹ کیا اسی عوام نے ہمیں دوبارہ بھیجا، کیا آپ پیپلز پارٹی کا حصہ نہیں رہے، کیا ان کے ساتھ

آپ کی ارینجمنٹ نہیں تھی، کیا مسلم لیگ نواز کے ساتھ نہیں تھی، کیا پاکستان کے ہسپتالوں کی تباہی، پاکستان کی انڈسٹری کی تباہی، پاکستان میں کرپشن کا انبار، ہر جگہ پیسے کے ذریعے کام نکالنا، پاکستان کے اداروں کی تباہی، پولیس کی تباہی، کسٹم کی تباہی ان حکومتوں میں نہیں ہوئی، اسی کا آپ حصہ رہے ہیں، کیا آپ کے لیڈروں نے ایک زمانے میں یہ بات نہیں کی تھی کہ پاکستان میں اسلام میں خاتون کی حکمرانی نہیں ہے لیکن پھر آپ اسی بے نظیر بھٹو کی حکومت کے ساتھ حصہ رہے، آپ صرف سیاسی مفاد کے لیے نکل رہے ہیں، جہاں تک اسلام کی بات ہے آج آپ کو ایسا شخص ملا ہے جو پاکستان میں نہیں، پاکستان سے باہر اسلام، محمد رسول اللہؐ اور کشمیر کا وکیل بن کر ابھرا ہے، عمران خان نے جو باتیں کی ہیں اس سے یہودیوں نصرانیوں کو پاکستان سے باہر اسلام دشمنوں کو بہت سخت تکلیف پہنچی ہے، انہوں نے دنیا میں محمد رسول اللہؐ کا کیس لڑا ہے کہ کیوں ہمارے لیے وہ اتنے عزیز ہیں، آپ کے نکلنے سے ان کا کیس کیا مضبوط ہو گا یا کمزور ہو گا، علی محمد خان نے طلال چوہدری کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ سیاست کریں لیکن خدارا اس لنگر کا مذاق نہ اڑائیں جہاں ان بے چارے بھوکے ننگوں کو خوراک اور چھت ملتی ہے جو آپ کی تین بار کی حکومتوں میں نہیں ملی، لنگر میں کھانے والوں کا اندازہ ان لوگوں کو کیسے ہو سکتا ہے جن لوگوں نے غریبوں کے منہ سے

نوالے چھینے ہوں۔ دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان نے مریم اورنگزیب کے بیان پر کہا ہے کہ سماجی بہبود کے کاموں کا مذاق اڑانا نون لیگ کا پرانا وطیرہ ہے۔ ایک بیان میں ترجمان تحریک انصاف احمدجواد نے کہاکہ بے شرموں کے اس ٹولے نے شوکت خانم جیسے ادارے کو معاف نہیں کیا لنگر خانے انکے شر سے کیسے بچیں گے۔ترجمان تحریک انصاف نے کہا کہ کروڑوں لوگوں کا رزق اپنی تجوریوں میں بھرنے والا بے رحم ٹولہ ”لنگر“کے اجراء پر سیخ پا ہورہا ہے۔

احمد جواد نے کہاکہ اخلاقی دیوالیہ پن کا یہ عالم ہے کہ غریب شہریوں کو دووقت کا کھانا ملتے ہوئے نہیں دیکھ سکتے۔احمد جواد نے کہاکہ مریم بی بی جن کروڑوں لوگوں کو آپ کے قائد نے دو وقت کی روٹی سے محروم کیا انہیں کھانا دے رہے ہیں۔ احمد جواد نے کہاکہ اپنے دور حکومت میں عوام سے روزگار چھیننے اور اربوں چوری کرنے کی بجائے مرغیاں اور انڈے ہی تقسیم کئے ہوتے تو پاکستان کی حالت بہتر ہوتی۔انہوں نے کہاکہ پیلی ٹیکسیوں سے سستے تندوروں تک

آپ نے ہر قدم غریب کو اپنے پاؤں پر کھڑا کرنے کیلئے نہیں اپنی جیبیں گرم کرنے کیلئے اٹھایا۔احمد جواد نے کہاکہ آج ریاست بطور ”ماں“رحم اور احساس کے جذبات تلے اپنے نچلے طبقے کیلئے اقدامات اٹھارہی ہے تو انہیں تکلیف ہورہی ہے۔احمد جوا د نے کہاکہ مریم بی بی نواز شریف کیطرح وزیراعظم کا باہر جائیدادیں بنانے اور لوٹ مار کرکے اولاد کی تجوریاں بھرنے کا کوئی ایجنڈا نہیں۔انہوں نے کہاکہ پاکستان سے غربت کا خاتمہ اور غریب عوام کی سرپرستی وزیراعظم کا کلیدی ہدف ہے، حاصل کرکے رہیں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



انسان بیج ہوتے ہیں


بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…