اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان ائیرفورس کے سابق چیف سہیل امان نےبھارتی فضائیہ کی پیشہ ورانہ منصوبہ بندی اور پائلٹس کو ملنی والی تربیت پر بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارتی جنگی ہوا بازوں کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کا اندازہ
ا س بات سے بخوبی لگایا جا سکتا ہے کہ ان کے ایک روسی ایس یو 30 جنگی طیارے کو ان کے اپنے زیر کنٹرول علاقے میں 25 میل اندر پاکستانی پائلٹ نے لائن آف کنٹرول عبور کیے بغیر مار گرایا۔ ان کا کہنا تھا کہ جنگ کسی بھی مسئلے کا حل نہیں لیکن ہم ہمہ وقت دشمن کی کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کیلئے تیار ہیں۔سابق یئر چیف سہیل امان نے مزید کہا کہ بھارتی افواج کی آپس کی کوآرڈی نیشن حال یہ ہے کہ 27 فروری کو پاکستان کی طرف سے جوابی وار نے انہیں بوکھلاہٹ کا شکار کر دیا تھا کہ اس دوران بھارت نے اپنا ہی ایم آئی 17 ہیلی کاپٹر مار گرایاتھا۔ ایک سوال دہرایا جاتا ہے کہ اسرائیلی پائلٹ بھی اس آپریشن میں شامل تھا کیا کوئی اسرائیلی پائلٹ گرفتار ہوا یا نہیں ؟ سابق ائیر چیف نے اس بات پر براہ راست جواب دینے سے گریز کرتے ہوئے کہا کہ اگر اسرائیلی پائلٹ بھارت کیساتھ شامل تھے تو اس کا مطلب یہ ہوا کہ ان کی تیاری اور آپریشن کی پلاننگ کا کوئی حال نہیں ۔