جمعرات‬‮ ، 31 جولائی‬‮ 2025 

،چین نے انڈے،کٹے، مرغیوں اورلنگر سے ترقی نہیں کی،عمران صاحب اگر آپ کا شوق لوگوں کو جیل میں بند کرنا تھا تو ایس ایچ او بھرتی ہو جاتے‘ مریم اورنگزیب کی معنی خیز تنقید،بڑادعویٰ کردیا

datetime 8  اکتوبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن) کی مرکزی سیکرٹری اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران صاحب دوسرے ملک میں بیٹھ کر اپنی قوم کو چور کہنے سے کون سا ملک آپ کو منصوبے دے گا یا اعتبار کرے گا؟،آپ نے ایک سال میں ملک میں سب کو چور اور ڈاکو بنا کر ملکی صنعت، ترقی اور کاروبار تباہ کردیا،چین نے انڈے،کٹے، مرغیوں اورلنگر سے نہیں بلکہ ترقی اور صنعت کے ذریعے ملک اور عوام کو غربت سے نکالا۔ وزیر اعظم عمران خان کے خطاب پر اپنے رد عمل میں

انہوں نے کہا کہسی پیک اس خطے، پاکستان کے نوجوانوں اور آنے والی نسلوں کے لئے نوازشریف کا تحفہ ہے اور اِس حقیقت کو کوئی نہیں بدل سکتا،نوازشریف ملکی ترقی کی شرح 5.8 کر کے 11 ہزار میگا واٹ بجلی، 12 ہزار کلو میٹر سڑکیں اور موٹرویز تعمیر کر کے عوام کو غربت سے نکال رہے تھے،عمران صاحب صرف ایک سال میں آپ نے ملکی ترقی کی شرح آدھی، کاروبار، صنعت اور روزگار بند کردیا،6 لاکھ سے زائد لوگوں کو غربت میں دھکیل دیا، تمام جاری منصوبے روک کر 20 لاکھ سے زائد لوگوں کو بیروزگار کر دیا، عمران صاحب آج آپ نے جتنے منصوبوں کو عینک لگا کر پڑھا وہ نواز شریف کے لگائے اور مکمل کئے ہوئے منصوبے ہیں،عمران صاحب واشنگٹن ہو یا چین کا دورہ آپ کے حواس پر اپوزیشن، نواز شریف اور شہباز شریف سوار ہیں،امریکہ، چین، سعودی، ترکی یا برطانیہ ہو آپ کا ایک ہی بیانیہ ہے کہ سب کو جیلوں میں ڈال دو،اگر آپ کا شوق اور خواہش صرف لوگوں کو جیل میں بند کرنا تھا تو ایس ایچ او بھرتی ہو جاتے، عوام تو آج خوشحال ہوتے،عمران صاحب فکر نہ کریں پچھلے ایک سال میں آپ 500 افراد کو جیل کرا چکے ہیں اور یہ ہدف آپ مکمل کر چکے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ یہ وہی چین کے صدر ہیں جن کے دورے کو روکنے کے لیے آپ دھرنا دئیے بیٹھے رہے،عمران صاحب آج سی پیک کی تعریفیں کرتے ہوئے دھرنے کی تقریریں کیوں بھول جاتے ہیں؟ بیرون ملک کرپشن کی بات کریں تو پشاور میٹرو کے ایک کھرب کھڈوں کا بھی ذکر کیا کریں،آپ کا چین کا دورہ بہت اہم ہے، خدارا اِس کی اہمیت جانیں، کرپش کرپشن اور چور چور پاکستان کی حد تک کافی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ماں کی محبت کے 4800 سال


آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…