جمعرات‬‮ ، 26 دسمبر‬‮ 2024 

سرکاری ملازمت کے خواہشمندوں کیلئے بڑی خوشخبری،بھرتیوں پر پابندی ختم،زبردست اعلان کردیاگیا

datetime 8  اکتوبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی زیرصدارت وزیراعلی آفس میں صوبائی کابینہ کا18 واں اجلاس منعقدہوا،اجلاس میں پنجاب لوکل گورنمنٹ فنانس کمیشن کے قیام کا فیصلہ کیاگیا۔کابینہ نے پنجاب لوکل گورنمنٹ فنانس کمیشن کے قیام کی منظوری دی۔پنجاب لوکل گورنمنٹ کمیشن13ممبران پر مشتمل ہوگا،سربراہ صوبائی وزیر خزانہ ہوں گے۔کمیشن صوبائی محاصل کی تقسیم کا فارمولہ وضع کرے گا۔پنجاب کابینہ کے اجلاس میں گریڈ 1سے 4تک کی منظور شدہ

خالی آسامیوں کے لئے بھرتی پر پابندی اٹھانے کا فیصلہ کیاگیا۔وزیراعلیٰ نے محکموں کو اپنی ضروریات کے مطابق گریڈ1سے 4تک کی بھرتیوں کیلئے کیسز بھجوانے کی ہدایت کی۔وزیراعلیٰ کیس ٹو کیس جائزہ لے کر بھرتیوں کی منظوری دیں گے۔ پنجاب کا بینہ نے سابق دور کی سستی روٹی اتھارٹی کو بند کرنے کا فیصلہ کیا اور سستی روٹی اتھارٹی بند کرنے کی منظوری دی۔اجلاس میں سستی روٹی سکیم میں ہونے والی بے ضابطگیوں کا سپیشل آڈٹ کرانے کا فیصلہ کیاگیا۔سپیشل آڈٹ کی رپورٹ کی روشنی میں ذمہ داروں کے خلاف کارروائی ہوگی۔کابینہ کے اجلاس کو انسداد ڈینگی کیلئے کئے جانے والے اقدامات کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ اجلاس میں رجسٹریشن ایکٹ 1908 کی رجسٹریشن فیس کے جدول میں ترامیم کا فیصلہ کیاگیا۔ترامیم کے بعد ای سٹیمپنگ سکیم کا دائرہ کارمزید بڑھا یا جائے گا۔پراونشل موٹر وہیکلز ترمیمی بل 2019 کے بارے میں ٹریفک مینجمنٹ ریفارم کے تحت مختلف اقدامات اورٹریفک قوانین کی خلاف وزری پر جرمانوں میں اضافے کی منظوری دی گئی-اجلاس میں پنجاب بارڈر ملٹری پولیس اور بلوچ لیویز سروس رولز 2009 میں ترامیم کی منظوری دی گئی۔کابینہ نے راولپنڈی میں یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی کے قیام کا فیصلہ کیااور اس ضمن میں ڈرافٹ بل 2019 کی منظوری دی۔اجلاس میں ایک کیوسک سے کم سائز کے موگوں کی اجازت کا فیصلہ کیا گیا۔کابینہ کے اجلاس میں بہاولپور سے لودھراں تک سپیڈو بسوں کے آپریشنز کے حوالے سے 6کروڑ روپے سے زائد کے فنڈز کے اجراء کی منظوری دی گئی-اجلاس میں پنجاب ڈی مارکیشن،

نمبرنگ اینڈ نیمنگ آف ویلج اینڈ نیبرہڈ رولز 2019 کے مسودے کی منظوری دی گئی۔ وزیراعلیٰ نے وزراء کو اپنے اضلاع میں کھلی کچہریاں لگانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہاکہ صوبائی وزراء پرائس کنٹرول کے لئے فیلڈ میں نکلیں اورعوام کو ریلیف دیں۔صوبائی وزراء اپنے اضلاع میں انسداد ڈینگی کے حوالے سے بھی باقاعدگی سے اجلاس کریں۔وزیراعلیٰ نے صوبائی وزراء کو ترقیاتی منصوبوں پر

ہونے والی پیش رفت کا جائزہ لینے کی ہدایت کی۔وزیراعلیٰ نے صوبائی وزراء کو ہسپتالوں،تعلیمی اداروں،اراضی ریکارڈ سینٹرز،پولیس سٹیشن،جیلوں اوردیگر عوامی مقامات کے دورے کر کے رپورٹ وزیراعلیٰ آفس پیش کرنے کی ہدایت کی۔وزیراعلی نے کہاکہ عوام کی زندگیوں میں آسانیاں پیدا کرنے کے لئے ہرممکن اقدام کیا جائے گا۔صوبائی کابینہ کے اراکین اپنے اضلاع میں

انتظامیہ کے ساتھ قریبی رابطہ رکھیں۔صوبائی وزراء عوام کو ریلیف دینے کیلئے کیے جانیوالے اقدامات کے بارے میں ہر 15روزبعد رپورٹ وزیراعلیٰ آفس جمع کرائیں۔انہوں نے کہاکہ ایسی تجاویز بھی پیش کی جائیں جس سے سرکاری وسائل میں مزید بچت ہو اور وزراء صوبے کے عوام کی خدمت کیلئے دن رات ایک کردیں اورعوام کے لئے اپنے دروازے کھلے رکھیں۔انہوں نے کہاکہ

صوبائی وزراء کی کارکردگی کا باقاعد ہ جائزہ لیا جائے گا۔اجلاس میں پنجاب پنشن فنڈ کی مینجمنٹ کمیٹی کے نان آفیشل ممبر کے طور پر افتخار تاج میاں کی تقرری کی منظوری دی گئی جبکہ اجلاس میں صوبائی کابینہ کے17 ویں اجلاس کے منٹس کی توثیق کی گئی۔کابینہ سٹینڈنگ کمیٹی برائے فنانس اینڈ ڈویلپمنٹ کے 14 ویں اور15 ویں اجلاسوں کے فیصلوں کی بھی توثیق کی گئی۔

صوبائی وزراء، مشیران، معاونین خصوصی، چیف سیکرٹری، متعلقہ محکموں کے سیکرٹریز اور اعلیٰ حکام نے اجلاس میں شرکت کی۔وزیراعلیٰ آفس میں آج لاہور کے انڈر پاسز کی تزئین و آرائش کے حوالے سے معاہدے کی تقریب منعقد ہوئی۔وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار مہمان خصوصی تھے۔ لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی اور پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی لمیٹڈ کے درمیان انڈر پاسز کی بیوٹیفکیشن اور

اپ لفٹنگ کیلئے مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کئے گئے۔ڈی جی ایل ڈی اے عثمان معظم اورچیف ہیومن ریسورس آفیسر پی ٹی سی ایل سید مظہر حسین نے مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کئے۔معاہدے کے تحت لاہور کے 19 انڈر پاسز کی تزئین نو پی ٹی سی ایل کے تعاون سے کی جائے گی۔ پی ٹی سی ایل انڈر پاسز کی تزئین نو کا کام 90 روز میں مکمل کرے گی۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ لاہور کے انڈر پاسز کو ناموں سے منسوب شخصیات کی قومی خدمات سے نمایاں کیا جائے گا۔معروف قومی شخصیات سے منسوب انڈر پاسز کی نئی شکل انفرادی حیثیت کی حامل ہوگی۔پی ٹی سی ایل کی طرح دیگر ادارے بھی شہروں کی خوبصورتی اور تعمیر و ترقی کیلئے اپنا کردار ادا کریں۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب کے شہروں کی بیوٹیفکیشن پر

خصوصی توجہ دی جا رہی ہے۔ عوامی فلاح و بہبود کے منصوبے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے ذریعے مکمل کریں گے۔ دنیا بھر میں پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے منصوبے کامیابی سے ہمکنار ہورہے ہیں، بد قسمتی سے ماضی میں اس پر زیادہ توجہ نہیں دی گئی۔ انہوں نے کہا کہ پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کیلئے پنجاب پبلک پرائیویٹ اتھارٹی تشکیل دی جا چکی ہے۔

چیف ہیومن ریسورس آفیسر پی ٹی سی ایل سید مظہر حسین نے اس موقع پر کہا کہ لاہور کوخوبصورت بنانے کیلئے پی ٹی سی ایل لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ساتھ تعاون کرنا باعث فخر سمجھتی ہے اور ہم لاہور کو مزید خوبصورت بنانے کیلئے اپنا کردار اداکرتے رہیں گے۔ قبل ازیں پی ٹی سی ایل کے حکام نے وزیراعلیٰ سے ملاقات کی اوراپنے ادارے کی جانب سے انڈر پاسز کی تزئین و آرائش کے حوالے سے وزیراعلیٰ کو بریف کیا۔

صوبائی وزیر ہاؤسنگ میاں محمودالرشید، پرنسپل سیکرٹری وزیراعلیٰ، وائس چیئرمین ایل ڈی اے شیخ محمد عمران، ڈی جی ایل ڈی اے،چیف ہیومن ریسورس آفیسر پی ٹی سی ایل سید مظہر حسین، ایگزیکٹو وائس پریذیڈنٹ مارکیٹنگ اینڈ کمیونیکیشن سید شہزاد شاہ، جنرل مینجر کارپوریٹ کمیونیکیشن احتشام احمد اور متعلقہ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے آج وزیراعلیٰ آفس میں وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے ملاقات کی۔ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور،عوام کو ریلیف دینے کے اقدامات اورفلاح عامہ کے منصوبوں پر تبادلہ خیال کیاگیا۔وزیراعلیٰ اوروزیراعظم کی معاون خصوصی نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی بربریت کی شدید مذمت کی اورمظلوم کشمیری عوام سے مکمل یکجہتی کا اظہار کیا۔وزیراعلیٰ نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے ہر فورم پر کشمیر کا مقدمہ کشمیر کا سفیر بن کر موثر انداز میں لڑا ہے۔ مودی سرکارنے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالی کی تمام حدیں عبورکرلی ہیں۔عالمی برادری کو ظالم کا ہاتھ روکنے کیلئے عملی اقدامات کرنا ہوں گے اوردنیا کوکشمیر کو زمین کا خطہ نہیں بلکہ انسانی مسئلہ سمجھ کر اپنا کردارادا کرنا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ کرپٹ عناصر کا بلاامتیاز احتساب پاکستان کی ترقی و خوشحالی کا ضامن ہے۔ قومی وسائل کے غلط استعمال کی سابقہ روایت کو ختم کردیا ہے۔ عوام کا پیسہ عوام کی امانت ہے اوراب عوام پر ہی صرف ہو رہا ہے۔ عوامی خدمت کے سفر کو جاری رکھیں گے۔ عوام کے معیار زندگی میں بہتری لانے کیلئے دن رات کام کررہے ہیں۔تبدیلی کا آغاز ہوچکا،ہرشعبہ ہائے زندگی میں بہتری لائیں گے۔احساس کا جذبہ عام کرنا چاہتے ہیں۔ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ عوام کو ریلیف کے راستے میں حائل رکاوٹیں دور کرنے کیلئے موثر قانون سازی پنجاب حکومت کی کارکردگی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ مختلف شعبوں میں اصلاحات سے نادار طبقے کو سماجی تحفظ حاصل ہوگا۔میرٹ کی حکمرانی تحریک انصاف کی حکومت کا طرۂ امتیازہے۔اپوزیشن کا بیانیہ پٹ چکا،عوام کو پٹے ہوئے مہروں سے کوئی دلچسپی نہیں۔وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات نے سیالکوٹ میں تعلیم، صحت اوردیگر جاری ترقیاتی سکیموں کے حوالے سے وزیراعلیٰ کو تجاویز پیش کیں۔



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…