جمعرات‬‮ ، 31 جولائی‬‮ 2025 

حکومت نے محمودخان اچکزئی اور عبدالغفور حیدری سمیت متعدد اہم رہنماؤں کے سرکاری محافظ واپس بلوالئے،بڑا حکم جاری

datetime 8  اکتوبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کوئٹہ(این این آئی)بلوچستان کی صوبائی حکومت نے اہم شخصیات (وی آئی پیز) کی حفاظت پر متعین پولیس اہلکاروں کو واپس بلا کر جنرل ڈیوٹی پہ تعینات کردیا گیا ہے تاکہ امن و امان کی صورتحال میں بہتری پیدا کی جا سکے۔ اس ضمن میں صوبائی حکومت نے باقاعدہ نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق ذرائع نے صوبائی حکومت کے حوالے سے بتایا کہ وی آئی پیز کی حفاظت کے حوالے سے فیصلہ کیا گیا ہے کہ اپنی حفاظت کے لیے وہ ازخود تنخواہیں ادا کرکے

نجی محافظوں (گارڈوں) کی خدمات حاصل کریں۔صوبائی حکومت کی جانب سے جاری کردہ نوٹی فکیشن پر عمل درآمد کی وجہ سے محمود خان اچکزئی، مولانا عبدالغفور حیدری، سینیٹر سرفراز بگٹی، نصیر مینگل، عنایت اللہ کاسی، ڈاکٹر حامد اچکزئی، علاؤ الدین مری، جعفر مندوخیل، مطیع اللہ آغا، ماجد ابڑو اور ڈاکٹر اسحاق بلوچ سمیت دیگر اعلیٰ سیاسی شخصیات سرکاری سیکورٹی محافظوں کی خدمات مزید حاصل نہیں کرسکیں گی۔وی آئی پیز کی ڈیوٹی پر متعین بلوچستان پولیس کے 122 اہلکاروں کو واپس بلا کر جنرل ڈیوٹی پر تعینات کیا گیا ہے۔ صوبائی محکمہ داخلہ کے مطابق سرکاری خزانے سے کروڑوں روپے تنخواہیں وصول کرنے والے اہلکاروں سے شخصی ڈیوٹی لی جارہی تھی۔پولیس کے جن اہلکاروں کو شخصی ڈیوٹی کے فرائض سے ہٹایا گیا ہے ان میں صرف سیاستدانوں کے محافظ ہی شامل نہیں ہیں بلکہ متعدد ایسے بھی ہیں جو دیگر اعلیٰ حکومتی شخصیات، پولیس کے سابقہ و موجودہ افسران، صوبائی سیکریٹریز اور دیگر صوبوں میں فرائض سرانجام دینے والے افسران کے ہمراہ بطور گن مین متعین تھے۔حکومت بلوچستان کے فیصلے کے تحت صوبائی سیکرٹریز حافظ ماجد، قمر مسعود، صالح بلوچ، زاہد سلیم، شہریار تاج، لعل جان جعفر، شبیر مینگل اور رزاق سنجرانی کے ساتھ متعین سرکاری محافظوں کو بھی واپس بلا لیا گیا ہے۔

ایڈیشنل آئی جی پی محمد اکرم نعیم بھروکہ کے احکامات پر ڈپٹی کمانڈنٹ منظور حسین کے دستخط سے جاری کردہ حکمنامے کے تحت صوبائی الیکشن کمشنر، وزیر اعلیٰ سیکرٹریٹ کے اعلیٰ افسران، ڈی آئی جیز اور ایس پیز کے ساتھ متعین محافظوں کو واپس بلایا گیا ہے۔رپورٹ کے مطابق اسپیکر بلوچستان اسمبلی میر عبدالقدوس بزنجو کے بھائی میر جمیل بزنجو سے بھی محافظ واپس لے لیا گیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ماں کی محبت کے 4800 سال


آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…