جمعرات‬‮ ، 26 دسمبر‬‮ 2024 

کسی کے کہنے پر کوئی ماں کا لعل اس حکومت کو نہیں گراسکتا، مولانا فضل الرحمن 27اکتوبر کو اسلام آباد نہیں آئینگے بلکہ۔۔! وزیرداخلہ نے حیرت انگیز دعویٰ کردیا

datetime 8  اکتوبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ اعجاز شاہ نے واضح کیا ہے کہ کسی کے کہنے پر کوئی ماں کا لعل اس حکومت کو نہیں گراسکتا، بلیو ایریا میں دفعہ 144نافذ ہے،مولانا فضل الرحمن 27اکتوبر کو نہیں آئینگے،مدارس کے نصاب میں وہ کتابیں شامل کی ہیں جنہیں پڑھ کر مدرسوں کے طلبہ ڈاکٹر اور انجینئر بنیں گے،نواز شریف کو باہر بھیجنا کا ہمارے پاس کوئی اختیار نہیں، کیس عدالت میں چل رہاہے۔ منگل کو پولیس سہولت سینٹر میں اوورسیز پاکستانی سہولت کاؤنٹر کے افتتاح کے بعد

میڈیا سے گفتگو میں اعجاز شاہ نے کہا کہ کے بلیو ایریا میں دفعہ 144 نافذ ہے، سمجھتا ہوں مولانا فضل الرحمان 27 اکتوبر کو نہیں آئیں گے، ان کے اسلام آباد آنے کا وقت ٹھیک نہیں۔انہوں نے کہا کہ 2018کے الیکشن میں پی ٹی آئی کی حکومت کو عوام لے کر آئی، جب تک عوام کا اعتماد ہے حکومت کو کوئی نہیں نکال سکتا، جب تک حکومت کی ڈلیوری ٹھیک رہے گی اسے ستاں خیراں ہے، کسی کے کہنے پر کوئی ماں کا لعل اس حکومت کو نہیں گراسکتا۔وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ مدارس کے طلبہ ڈاکٹر، انجینئر دیگر شعبے اختیار کرسکیں گے، مدارس کا نصاب تبدیل نہیں کیا، صرف وہ کتابیں شامل کیں جس سے طالب علم وکیل اور ڈاکٹر بن سکیں، حکومت چاہتی ہے مدرسے کا طالب علم صرف امام مسجد نہیں ہر ملازمت کے لیے اہل ہو، نہ کوئی مدارس کو چھیڑ رہاہے اور نہ مدارس کے نصاب کو چھیڑ رہاہے۔اعجاز شاہ نے کہاکہ عمران خان اسلام آباد آئے تو وہ وقت اور تھا، صحیح وقت پر غلط کام بھی چل جاتاہے، مولانا فضل الرحمان کے اسلام آباد آنے کا وقت ٹھیک نہیں ہے، یہ جو اسلام آباد آرہے ہیں ملک کے خلاف آرہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اسلام آباد میں پولیس کے ٹارچر سیل کسی جگہ نہیں، اگر کہیں ٹارچر سیل نکلے تو کارروائی کریں گے، ہر معاشرے میں جرم ہوتا ہے، اگر اس پر ردِعمل درست نہیں ہے تو پکڑیں۔غیر رسمی گفتگومیں ایک سوال پر انہوں نے کہاکہ نواز شریف کو باہر بھیجنا کا ہمارے پاس کوئی اختیار نہیں،یک شخص کا عدالت میں کیس چل رہا ہے

اس کو باہر کیسے بھیجا جا سکتا ہے۔ انہوں نے کہاکہ ناموس رسالت کا وزیراعظم کو پورا پاس ہے، اس حوالے سے کوئی مارچ درست نہیں۔ انہوں نے کہاکہ ہدایت تو اللہ تعالی کسی بھی وقت دے سکتا ہے، مولانا کو بھی ہدایت ہوگی۔ انہونے کہاکہ میں نے یہ بات مخصوص تناظر میں کی تھی کہ تین چار لوگ نواز شریف کے گرد تھے جن کی وجہ سے ان کی حکومت گئی۔ مولانا کیلئے کیا پیغام ہے کہ سوال کے جواب میں وزیر داخلہ نے کہا کہ مولانا فضل الرحمن کو میرا سلام ہو۔



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…