منگل‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

نیب کے ہاتھ مزید اہم ثبوت لگ گئے لیاقت قائم خانی کو ایک اور کیس میں گرفتار کرنے کا فیصلہ  

datetime 8  اکتوبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آن لائن) قومی احتساب بیورو(نیب) نے کراچی کے سابق ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) پارکس لیاقت قائم خانی کو ایک اور کیس میں گرفتار کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ سابق ڈی جی پارکس لیاقت قائم خانی کے خلاف نیب کے ہاتھ مزید اہم ثبوت لگ گئے اور انہیں آمدن سے زائد اثاثے بنانے کے

کیس میں بھی گرفتار کیا جائے گا۔متعلقہ حکام نے دوسرے کیس میں وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کی درخواست چیئرمین نیب کو بھیج دی ہے جن کی منظوری گرفتاری عمل می لائی جائے گی۔ خیال رہے کہ قبل ازیں لیاقت قائم خانی باغ ابن قاسم کیس میں جیل میں ہیں۔ نیب ذرائع کے مطابق لیاقت قائم خانی پر باغ ابن قاسم کی تزئین و آرائش کے نام پر کروڑوں روپے کی غبن کا الزام ہے۔قائم خانی کے گھر پر چھاپہ مار کر کروڑوں روپے مالیت کا سامان بھی برآمد کیا تھا لیکن انہوں نے اکثر اشیا کی ملکیت سے انکار کردیا ہے۔سابق ڈی جی پارکس کا کہنا ہے کہ وہ سب مشترکہ خاندانی نظام میں رہتے ہیں اور گھرسے برآمد ساری گاڑیاں ان کی نہیں بلکہ خاندان اور دیگر شراکت داروں کی ہیں۔قومی احتساب بیورو(نیب) کے ذرائع کے مطابق ملزم نے لاکر سے برآمد اکثر قیمتی جواہرات سے بھی لاتعلقی ظاہر کی ہے۔‎

موضوعات:



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…