اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)بیسٹ وے گروپ کے بانی سرانور پرویز نے سابق چیف جسٹس ثاقب نثار سے متعلق کہا ہے کہ وہ آج بھی میرے ڈرائونے خواب میں آتے ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق انور پرویز نے الزام عائد کرتے ہوئے سابق چیف جسٹس ثاقب نثار پر شدیدتنقید کرتے ہوے کہا ہے کہ انہوں سمنٹ فیکٹری اور بینک کو ٹارگٹ کیا ۔ ان کا کہنا تھا کہ ثاقب ثنار کا ہدف کاروباری ادارے تھے جوکہ غیر منصفانہ ہے ۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ایمانداری کی بات
یہ بتاتا چلوں کہ آج بھی سابق چیف میرے ڈرائونے خواب میں آتے ہیں ۔ انہوں نے یہ بات 2018ء میں کٹاس راج مقدمے کے حوالے سے کہی۔جو سیمنٹ کمپنیوں کی جانب زیر زمین پانی کے غلط استعمال کے بارے میں تھا۔۔انہوں نے انکشاف کرتے ہوئے بتایا کہ ان کی پاکستان کی ایک بااثر اور مقتدر شخصیت سے ملاقات کی تھی۔ اس ملاقات اس لیے ہوئی تھی تاکہ سر انور پرویز سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کی جانب سے رویہ پر ناراضگی کا اظہار کر سکیں۔